ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » تو کچھ میٹھا ہوجائے۔

تو کچھ میٹھا ہوجائے۔

خدا کی غذا میں آپ نے پڑھا کہ چاکلیٹ کس طرح درختوں سے هو کے فیکٹری تک پہنچتی ہیں۔ اب آپ پڑھیں گے کہ یہ کس طرح چاکلیٹ بار میں ڈھل کے ہم تک پہنچتی ہے۔
کوکوا بینس کو روسٹ اور گرائینڈ کر کے کوکو پائوڈر میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ چاکلیٹ کی بیس یا بنیاد یا تہہ میں کوکو پائوڈر جس میں ۳۵ فیصد کوکوا اور کوکوا بٹر جس کو هم چاکلیٹ کا مکھن بهی که سکتے ہیں ڈالا جاتا ہے۔اس میں تازہ اور گاڑھا دودھ اور کنڈینسڈ ملک ملایا جاتا ہیں۔
چاکلیٹ کے ٹکڑے اور چینی اس میں ملائی جاتی ہیں اور تب تک پکایا جاتا ہے جب تک دودھ آبی بخارات میں بدل کے ہوا میں خارج نہ ہوجائے اور پیچھے چاکلیٹ کے لذیذ ٹکڑے نہ بچ جائے. ہر سال ۲۲۰۰۰ ٹن چاکلیٹ اس طریقے سے ہمارے ہاتھ آتی ہیں۔
پھر یہ خام چاکلیٹ ایک خاص قسم کے چاکلیٹ فلیور میں ملائی جاتی ہیں.
کچھ چاکلیٹس میں بادام، شهد اور ویفر ڈالے جاتے ہیں جس سے ان کا ذائقہ اور بڑھ جاتا ہے۔ دودھ اور ڈارک چاکلیٹ کے مکسچر کو پھر مخصوص سانچے میں ڈالا جاتا ہیں جس سے چاکلیٹ ایک خاص شکل اختیار کر لیتی ہیں۔
پھر اس کوٹھنڈا کیا جاتا ہے یہ کام نہایت احتیاط طلب هوتا هے. جو کہ ہائی ٹیکنالوجی مشینز کے ذریعے کیا جاتا ہے اوراس کے بعد چاکلیٹس مخصوص پیکنک میں ہمارے ہاتھوں تک پہنچتی ہیں
یہ حوالہ جات کیبڈڑی چاکلیٹ سے لیا گیا ہے
یہاں پر ایک چاکلیٹ کی ترکیب لکھ رہی ہوں تاکه یه کالم پڑه کے کچھ میٹھا ہوجائے۔

چاکلیٹس
چاکلیٹ کیک
اجزاء
کوکو پائوڈر آدھا کپ انڈے دو عدد پسی چینی تین چوتھائی کپ میدہ سوا کپ مکھن ایک سو پچاسی گرام بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ دہی ایک چائے کا چمچ نمک ایک چٹکی ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ دودھ تین سے پانچ کھانے کے چمچ آئسنگ بنانے کیلئے کوکو پائوڈر دو کھانے کے چمچ مکھن تیس گرام آئسنگ شوگر ایک کپ نیم گرم دودھ دو کھانے کے چمچ ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
ترکیب
1 اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کریں۔ 2. ایک بائول میں مھکن اور چینی کو الیکٹرک بیٹر سے بیٹ کریں۔ 3. ونیلا ایسنس اور آدھا جمج میدہ ڈالیں اور بیٹ کریں۔ 4. ببٹ کرتے ہوئے انڈے شامل کریں۔ 5. اب دہی ڈال کر مکس کریں۔ 6. ایک الگ بائول میں سارے خشک اجزاء نمک، بیکنگ پائوڈر، بیکنگ سوڈا، کوکو پائوڈر اور میدہ ملا لیں۔ 7. اب یہ انڈے کے مکسچر میں ڈال کر مکس کر لیں۔ دودھ بھی مکس کر دیں۔ 8. سارا مکسچر چکنائی لگے سانچے میں ڈال دیں اور اوون میں رکھ کر 180 ڈگری پر چالیس سے پینتالیس منٹ بیک کریں۔ 9. آئسنگ بنانے کیلئے: کوکو پائوڈر، مکھن، آئسنگ شوگر، نیم گرم دودھ اور ونیلا ایسنس مکس کر لیں۔ 10. کیک کو سانچے سے نکال کر آئسنگ سے کور کر کے پیش کریں۔

تو کچھ میٹھا ہوجائے۔ Reviewed by on . خدا کی غذا میں آپ نے پڑھا کہ چاکلیٹ کس طرح درختوں سے هو کے فیکٹری تک پہنچتی ہیں۔ اب آپ پڑھیں گے کہ یہ کس طرح چاکلیٹ بار میں ڈھل کے ہم تک پہنچتی ہے۔ کوکوا بینس ک خدا کی غذا میں آپ نے پڑھا کہ چاکلیٹ کس طرح درختوں سے هو کے فیکٹری تک پہنچتی ہیں۔ اب آپ پڑھیں گے کہ یہ کس طرح چاکلیٹ بار میں ڈھل کے ہم تک پہنچتی ہے۔ کوکوا بینس ک Rating:
scroll to top