ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » جنگلات کا کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار

جنگلات کا کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار

جنگلات کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرتے ہیںاور ان کی افزائش کا انحصار مناسب آب و ہوا
اور سطح زمین پر ہوتا ھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا کہ کسی ملک کی معاشی ترقی کے لئے وہاں کے کل رقبے
میں سے٢٥٪ فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ھے۔لیکن پاکستان جس کی کل آبادی کا بڑا پیشہ زراعت
ھے اس کے باوجود درختوں کی شدید کمی سے دوچار ھے۔پاکستان میں جنگلات کی ضرورت اور اھمیت کو
ھمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ھے۔حکومت نے جنگلات کی ترقی ے سلسلے میں ایک محکمہ بھی قائم کر رکھا
ھےجس کی طرف سے سال میں دوبارشجر کاری مہم کا آغاذ کیا جاتا ھے۔اس مہم کے باوجور ٢٥٪فیصد کے
بجائے٤۔٥٪فیصد رقبہ پر جنگلات موجود ہیںچونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا درومدار وہاں کے وسائل پر ہوتا
ھے اس لئے جنگلات کی موجودہ تعداد اور رقبہ نہایت حوصلہ شکن ھے۔جنگلات ک دلفریب مناظر ھمیشہ سے ہی انسانوں کے لئے باعث کشش رھے ہیںیہ نا صرف ملکی لوگوں کے لئے بلکہ غیر ملکی لوگوں کے لئے بھی بہت پرکشش ہوتے ہیں۔بیرون ملک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ممالک اور علاقہ زرامبادلہ کماتے ہیں
جنگلات کی وجہ زمین میںسیم اور تھور کی مقدار میں بتدریجکمی ہوتی ھے۔جس سے زمین کی ذرخیزی بحال
ہونے میں مدد ملتی ھے اس کے علاوہ زمین کی عمومی ذرخیزی کو برقرار رکھنے کے لئے جنگلات موثر
عاون ثابت ہوتے ہیں۔کئ صنعتوںاور دستکاری کا دارومدار جنگلات پر ہوتا ھے۔سامان ربڑ،کھیلوں کا سامان،فرنیچر،پیسل سازی اور جہاز سازی کے کارخانے قائم کئے جاسکتے ہیں۔مختلف اقسام کے حیونات اور پرندے کا حسین شاہکار ہیں۔ان حیونات اور پرندوں کی نشورنما اور ان کی اقسام میں اضافہ کے لئے جنگلات کا ہونا ضروری ھے۔جس قدر درخت زیادہ اگائے جائیں گے اسی قدر ان سے بنی ہوئی اشیاء سے مل کی قومی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔ہر زائد پیداواری اکائی اور قومی آمدنی میں اضافہ کا موجب ہوتی ھے۔جنگلات قدرت کی طرف سے بنی نوح انسان کے لئے ایک انمول تحفہ ھے۔دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں جنگلاکا تناسب٣۔٦فیصد ھے۔ضرورت اس امر کی ھے کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔

جنگلات کا کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار Reviewed by on . جنگلات کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرتے ہیںاور ان کی افزائش کا انحصار مناسب آب و ہوا اور سطح زمین پر ہوتا ھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا کہ کسی ملک کی م جنگلات کسی ملک کی معاشی ترقی میں اھم کردار ادا کرتے ہیںاور ان کی افزائش کا انحصار مناسب آب و ہوا اور سطح زمین پر ہوتا ھے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا کہ کسی ملک کی م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top