ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » جِلد کی حفاظت

جِلد کی حفاظت

Skin-Care-and-Sun-Protectionآج کی اِس تیزرفتار دنیا میں جہاں انسان اک مشین کی مانند کام کر رہا ھے وھاں کسی کے لیے بھی باقائدگی سے اپنا خیال رکھنا ناممکن بن چکا ھے ۔ جس کو دیکھو وہ اپنی بیماری یا کئی دوسرے مسائل کا ذکر کر رھا ھے اور اگر بات کی جائے ظاہری خوبصورتی کی تو کوئی اس سے بھی مطمئن نظر نہیں آتا۔وجہ یہی ھے کہ کسی کے پاس خیال رکھنے کا وقت ہی نہیں مگر بے فکر رہیے آج آپ سے اٗن عادات کا ذکر کرنے جا رھی ھوں جس سے آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔

سورج سے بچیں:

جلد کے لیے سورج کی شعاعیں دشمن کی مانند ہیں اِس سے آپ کی جلد پر جھریاں اور چھائیاں بن سکتی ہیں اِس کے علاوہ جِلدی کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ھیں ۔اس سے بچاؤکے لئے درج ذیل اقدام کیجئے:
1- سن سکرین کا استعمال کریں جسکا SPF کم سے کم 15 ھو۔
2- دن  00 :10 بجے سے 2:00 بجے کے دوران سورج کے سامنے جانے سے گریز کریں۔
3- ایسے کپڑے استعمال کریں جو جسم کو ڈھانپ لیں ۔ چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں ۔skin-care

summer-dry-skin-remedies-300x450سگریٹ نوشی سے گریز کریں :

سگریٹ نوشی آپ کی جلد کو بوڑھا بنا دیتی ھے اور جھریاں بھی بنانے کا سبب بنتی ھے۔سگریٹ سے جلد کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جو کہ آکسیجن اور غذائی اجزاء کی کمی کا باعث بنتا ھے۔اس تمام کے علاوہ جلد کی رنگت دن بدن خراب ھو جاتی ھے۔اِس کا سب سے بہتر حل سگریٹ نوشی کو ترک کرنا ھے۔

جلد کے ساتھ آھستہ سے برتاؤ کریں:

1- غسل کے وقت کو محدود کر لیں۔ زیادہ پانی اور گرم پانی جلد کے لیے نقصان دہ ھے ۔
2- بہت زیادہ سخت صابن جلد سے تیل کی مقدار ختم کر دیتا ھے۔
3- منہ دھونے کے بعد بہت ہی نرمی سے تولیہ کا استعمال کریں۔
4- اگر آپ کی جلد خشک ہے تو موئسچرائزر کا استعمال لازمی ھے۔skin-care

صحت مند غذا کھائیں:

ایک صحت مند غذا آپ کو خوبصورت دکھنے میں مدد دے سکتی ھے۔پھل، سبزیوں، سارا اناج اور پروٹین کو کافی مقدارمیں کھائیں۔ وٹامن سی اور کم چربی والی غذا آپ کو جوان دکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

پریشانی کو دور بھگائیں:

پریشانی آپ کی جلد کو زیادہ حساس بنانے اور  دیگر جلد کے مسائل کو متحرک کر سکتی ھے۔ صحت مند جلد کے لیے پریشانی کو ختم کرنے کے اقدامات اٹھائیں۔۔اپنے آپ کو لطف اندوز کرنیوالی چیزوں کیلئے وقت نکالیں اور نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیںگے۔

جِلد کی حفاظت Reviewed by on . آج کی اِس تیزرفتار دنیا میں جہاں انسان اک مشین کی مانند کام کر رہا ھے وھاں کسی کے لیے بھی باقائدگی سے اپنا خیال رکھنا ناممکن بن چکا ھے ۔ جس کو دیکھو وہ اپنی بیم آج کی اِس تیزرفتار دنیا میں جہاں انسان اک مشین کی مانند کام کر رہا ھے وھاں کسی کے لیے بھی باقائدگی سے اپنا خیال رکھنا ناممکن بن چکا ھے ۔ جس کو دیکھو وہ اپنی بیم Rating:
scroll to top