اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » جیل کی ہوا کھانے والی مشہوراداکارائیں

جیل کی ہوا کھانے والی مشہوراداکارائیں

بولی وڈ صرف شہرت اور گلیمر کیلئے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے جس کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکار ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں کی خوبصورتی تو آپ نے لازمی دیکھی ہوگی لیکن ان خوبصورت چہروں کے پیچھے بہت سے خوفناک چہرے چھپے ہیں جو نجانے کیا کیا کر گزرے ہیں جس کی پاداش میں انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔آج ہم آپ کو بولی وڈ کے معصوم چہروں کا وہ خوفناک سچ بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

سونالی بیندرے:
معصوم ،خوبصورت اور دلکش چہرے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی سچائی کچھ اور ہے،انہیں 2001 میں ایک بڑے جرم کیلئے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی شہریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے پیلا کُرتا زیب تن کر رکھا تھا جس پر ہندو مذہب سے متعلق کچھ الفاظ درج تھے ،ان کے اس جرم پر انہیں اور ان کے ڈریس ڈیزائنر دونوں کو پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ،بعد ازاں 12000 روپے کی ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا۔
ثناء خان:
بھارت کے مشہور رئلیٹی شو بگ با س سیزن 6 کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی معصوم ،چلبلی اور خوبصورت اداکارہ ثناء خان بھی کسی سے کم نہیں ۔ان کے بھولے چہرے کے پیچھے کئی ایسے راز چھپے ہیں جنہیں جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے۔ثناء خان اور ان کے بوائے فرینڈ ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔خاتون نے ثناء اور ان کے بوائے فرینڈ کے حوالے سے کچھ معلومات سب کے سامنے افشاں کردی تھیں جس پر دونوں نے مل کر ان پر تشدد کیا ،اسپتال میں زخمی حالت میں اس خاتون نے ثناء کیخلاف بیان دیا جس پر ثناء کو ان کے بوائے فرینڈ اور نوکر سمیت جیل میں ڈال دیا گیا۔
مونیکا بیدی:
ماضی کی معروف اداکارہ مو نیکا بیدی ان تمام اداکاراؤں میں ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں جو جیل جا چکی ہیں،مونیکا کو بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم سے تعلق کی بناء پر جیل بھیجا گیا۔مونیکا ابو سلیم سے شادی کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر پولیس کو دھوکا دیتے ہوئے پرتگال جا رہی تھیں،وہ بھارتی پولیس کو چکمہ دینے میں تو ناکام ہو گئیں لیکن پرتگال میں پکڑی گئیں۔انہیں جعلی کاغذات پر سفر کرنے کے جرم میں 2 سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑی پھر انہیں بھارت بھیج دیا گیا۔
ممتا کلکرنی:
بھارت کی ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر’ وکی گوسوامی’ کو کینیا میں ڈرگز ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مدھو بالا:
بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ داکارہ مدھو بالا کا نام اس فہرست میں دیکھ کر یقیناً آپ حیرن رہ گئے ہوں گے،لیکن یہ سچ ہے کہ انہیں بھی ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی ہے۔انہیں 1957 میں پولیس نے مشہور ہدایت کار بی آر چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔مدھو بالا پر الزام تھا کہ انہوں نے چوپڑا کی فلم سائن کرکے ایڈوانس پے منٹ لے لی لیکن بعد میں فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

جیل کی ہوا کھانے والی مشہوراداکارائیں Reviewed by on . بولی وڈ صرف شہرت اور گلیمر کیلئے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے جس کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکار ہمیشہ خبروں میں رہتے ہی بولی وڈ صرف شہرت اور گلیمر کیلئے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے جس کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکار ہمیشہ خبروں میں رہتے ہی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top