اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » جیکی چین

جیکی چین

انگریزی اور چینی ایکشن فلمیں کسے نہیں پسند؟ کونگ فو کے دائو پیچ ہو یا جوڈو کراٹے چینی اور جاپانی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی لیے جیکی چین اپنے کراٹے کے دائو پیح کے سبب دنیا بھر میں مقبول ہے۔ آئیے ان کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
شخصیت
ان کی شخصیت بهت دهیمی اور شائسته هے. وه ایک همدرد اور انسان دوست انسان هے.وه ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم ڈائریکٹر، پوڈیوسر اور گلوکار بهی ہے مگر ان کی بنیادی شہرت بہ حیثیت ایک اداکار کی ہے۔ وہ اپنے دائو پیچ کسی ڈمی سے کروانے کے بجائے خود کرتے ہیں۔ وه اب تک ۱۵۰ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
ابتدائی زندگی
جیکی چین ۷ اپریل ۱۹۵۴ ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین ایک فرنچ ایمبسی میں کام کرتے تهے۔ اس لیے ان کا بچپن وکٹوریا پیک میں گزرا۔ وه اپنے پھلے اسکول کے پہلے سال میں ہی فیل ہوگئے تھے جس کی وجه سے ان کے والدین انهیں آسٹریلیا جانے سے پہلے ہی ان کا داخلہ پیکنگ اوپیرا اسکول میں کروادیا۔ جہاں انھوں نے مارشل آرٹ اور ایکروبیٹس کی تعلیم حاصل کیں۔ وهاں پر ان کے بھترین دوست سمونگ اور یوئان بیو بنے جوکه بعد میں فلم انڈسٹری میں ان کے ساتھ تین بھائی یا تین ڈریگن کے نام سے جانے گئے۔
انھوں نے اپنے کرئیر کی شروعات ۵ سال کی عمر میں چھوٹے چھوٹے کردار کر کے کی تھی۔ جس میں سے زیاہ تر ایکسٹرا کے کردار تھے۔ ۱۹۷۳ میں انھیں ایک فلم لیٹل ٹائگر آف کینٹن میں اہم کردار ملا۔ ۱۹۷۶ میں وه اپنے والدین کے پاس چلے گئے اور وہاں کالج میں داخلہ لے لیا۔ انھوں نے اپنی کمائی کے دوراپنا نام بدل کے فنگ سی لنگ کر لیا۔

jackie-chan-kungfu-yoga
فلمی کرئیر
۱۹۷۶ میں چین نے ولی چینگ کے ساتھ ایک فلم فسٹ آف فری سائن کی ، جس میں ان کے ساتھ بروس لی تھے۔ حالانکہ یہ فلم فلاپ ہوگئی مگر اس فلم نے جیکی چین کے لیے پل کا کام کیا
۱۹۷۸ ء میں انھوں نے اسنیک ان دی ایگل شیڈو میں کام کیا جو کہ ان کے کرئیر کا سنگ میل ثابت ہوئی۔ ان کی پہلی امریکی فلم دی کینن بال رننگ تھی جس میں انھوں نے مختصر کردار نبھایا تھا۔ مگر پھر کچه فلموں کی ناکامی کے بعد وه ہانگ کانک واپس چلے گئےاور وہاں پر بروس لی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
اس کے بعد ان کے پاس کامیابیوں کی قطار لگ گئی۔ ان کی قابل ذکر اور مقبول فلموں میں پولیس اسٹوری سیریز، ہو ایم آئی؟، آرمر آف گاڈ، رش آور اور کراٹے کڈ ہیں۔
شہرت
جیکی چین کا نام ہالی وڈ واک آف فیم میں لکھا جاچکا ہے۔ اس کے علاوه انھیں بہترین اداکار، بیسٹ ایکشن کاریوگرافی، انسپیریشن ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل چکے ہیں۔

جیکی چین Reviewed by on . انگریزی اور چینی ایکشن فلمیں کسے نہیں پسند؟ کونگ فو کے دائو پیچ ہو یا جوڈو کراٹے چینی اور جاپانی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی لیے جیکی چین اپنے کراٹے کے دائو انگریزی اور چینی ایکشن فلمیں کسے نہیں پسند؟ کونگ فو کے دائو پیچ ہو یا جوڈو کراٹے چینی اور جاپانی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی لیے جیکی چین اپنے کراٹے کے دائو Rating: 0
scroll to top