پیر , 24 جولائی 2017

Home » اہم » حکومت پاکستان کا کا ١٠ روپے کا سکّہ متعارف کرانے کا اعلان:

حکومت پاکستان کا کا ١٠ روپے کا سکّہ متعارف کرانے کا اعلان:

ابھی پاکستانی 5 کے سکڑتے سکے کو حیرانی سے دیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اور خبر آگئی۔جی ہاں اب دس روپے کے نوٹ کو سکے میں بدلنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں پہلے ١،٢،٥اور اب ١٠ روپے کے نوٹ کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی اس سلسلے میں تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو قیام پاکستان کے بعد ١٩٤٨ء کو ایک روپے کو سولہ آنوں میں تقسیم کر دیا گیا۔اس وقت آدھا آنا،ایک آنا اور دو آنے کے سکے جاری کیے گئے۔١٩٦١ء میں ایک،پانچ اور دس پیسہ کے سکے جاری کیے گئے۔١٩٧٩ء میں ایک پیسہ کا سکہ بنانا بند کر دیا گیا جبکہ ١٩٩٦ء میں ٥۔١٠،٢٥ اور ٥٠ پیسہ کے بھی سکہ بند کر دیئے گئے۔ پاکستان ایک اور دو روپے کا نوٹ چھاپتا تھا۔لیکن کچھ عرصہ بعد وہ بھی بند کر دیئے گئے جس کی جگہ سکہ متعارف کروا دیئے گئے۔٢٠٠٢ میں ٥ روپے کے نوٹ کا بھی سکے میں بدل دیا گیا۔اور اب ٢٠١٦ء میں ١٠ روپے کے نوٹ کو بھی سکے میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کرنسی کی قدر اب اتنی تیزی سے گر رہی ہے کہ دھات قیمت خرید سے مہنگی پڑ رہی ہے۔ مرکزی اسٹیٹ بینک کہتا ہے کہ سکہ استعمال میں آسان اور زیادہ عرصہ تک چلے گا جبکہ عوام کہتی ہے کہ اب تو ١٠کےسکہ کی ٹوفی ہی ملے گی۔

حکومت پاکستان کا کا ١٠ روپے کا سکّہ متعارف کرانے کا اعلان: Reviewed by on . ابھی پاکستانی 5 کے سکڑتے سکے کو حیرانی سے دیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اور خبر آگئی۔جی ہاں اب دس روپے کے نوٹ کو سکے میں بدلنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں پہلے ١، ابھی پاکستانی 5 کے سکڑتے سکے کو حیرانی سے دیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اور خبر آگئی۔جی ہاں اب دس روپے کے نوٹ کو سکے میں بدلنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں پہلے ١، Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top