ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے:

خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے:

پاکستان کی معروف لیجنڈری اداکارہ خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے۔انکی اداکاری نے ٹیلی وژن انڈسٹری پر جو نقش چھوڑے ہیں وہ آج بھی کہیں نہ کہیں دیکھائی دیتے ہیں۔ خالدہ ریاست نے اپنی منفرد اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔ خالدہ ریاست یکم جنوری ١٩٥٣ میں پیدا ہوئیں۔٧٠ کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اداکاری شروع کی۔ انکے مشہور ڈراموں میں کھویا ہوا آدمی، پڑوسی،ہاف پلیٹ،بندش، سلور جوبلی،اب تم جا سکتے ہو،دھوپ دیوار،پناہ شامل ہیں۔ ہاف پلیٹ میں معین اختر کے ساتھ انہوں نے لازوال کردار ادا کر کے انہوں نے یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ ہر کردار کو بخوبی ادا کرنے میں ماہر ہیں۔ ابھی مداح خالدہ ریاست کی شہرت پروان چڑنا شروع ہی ہوئی تھی کہ خالدہ ریاست کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہو گئی اور ٢٦ اگست ١٩٩٦ کو خالق حقیقی سے جا ملی اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئی۔لیکن انکی منفرد ادا کیے ہوئے کردار آج بھی انکے مداحوں کے دلوں میں موجود ہیں۔

خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے: Reviewed by on . پاکستان کی معروف لیجنڈری اداکارہ خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے۔انکی اداکاری نے ٹیلی وژن انڈسٹری پر جو نقش چھوڑے ہیں وہ آج بھی کہیں نہ کہیں دیکھا پاکستان کی معروف لیجنڈری اداکارہ خالدہ ریاست کو مداحوں سے بجھڑے ٢٠ برس بیت گئے۔انکی اداکاری نے ٹیلی وژن انڈسٹری پر جو نقش چھوڑے ہیں وہ آج بھی کہیں نہ کہیں دیکھا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top