بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » خبردار! اپنے بچوں کو چینی کھانے سے دور رکھیں

خبردار! اپنے بچوں کو چینی کھانے سے دور رکھیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں چینی کے کم استعمال سے بلند فشار خون، کولیسٹرول اور ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوں میں چینی کا استعمال کم کر کے بلند فشار خون ، کولیسٹرول اور ذیابیطس جیسے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جریدے اوبیسٹی میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ماہرین صحت ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کی جانب سے43ایسے موٹے بچوں پر کی جانے والے تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ اگر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو چینی کی جگہ اسٹارچ دیا جائے جس میں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار میں جتنی چینی میں ہوتی ہے توصرف 9 دن بعد ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3 فیصد، جب کہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد ،انسولین لیول 53فیصد تک کم ہو گئی۔
ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کا کہنا ہے کہ اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں، تو ان کی صحت شاندار ہوسکتی ہے، اس کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے جیسے تمباکو یا کوکین ہے، کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ چینی کا نقصان اس سے بننے والے حرارے نہیں، بلکہ اس میں موجود تاثیر ہے اور اس سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

خبردار! اپنے بچوں کو چینی کھانے سے دور رکھیں Reviewed by on . ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں چینی کے کم استعمال سے بلند فشار خون، کولیسٹرول اور ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوں میں چینی ک ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں چینی کے کم استعمال سے بلند فشار خون، کولیسٹرول اور ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوں میں چینی ک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top