اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » خطرناک بیماریوں سے لڑ کر فتح حاصل کرنے والےبالی وڈ کے مشہور اداکار:

خطرناک بیماریوں سے لڑ کر فتح حاصل کرنے والےبالی وڈ کے مشہور اداکار:

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی نام ،شہرت اور دولت ہونے کے باوجود بھی کئی پریشانیوں سے گھری ہوتی ہے،جن سے وہ ایک عام آدمی کی طرح نبرد آزما ہوتے ہیں.آج ہم آپ کو چند ایسے با ہمت اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں خطرناک بیماریوں نے آ گھیرا مگر پھر بھی ان کی ہمت اور حوصلے پست نہ ہوئے اور آخر کار وہ ان بیماریوں کو مات دینے میں کامیاب ہو گئے۔
شاہ رخ خان:
بولی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خا ن 50 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود آج بھی ایک نوجوان کی طرح صحت مند نظر آتے ہیں، بے تحاشہ کام کرنے کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی نہیں تھکتے۔ انہوں نے زندگی میں بہت تکلیفیں جھیلیں ہیں، فلم’ڈر’ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ حادثاتی طور پر شدید زخمی ہوگئے تھے،لیکن علاج کے بعد انہوں نے اپنی بیماری پر قابو پایا اور صحت یاب ہوگئے۔
سلمان خان:
بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے فٹ اداکاروں میں ہوتا ہے،اگست 2011 میں وہ چہرے پراعصاب کی خرابی (نیورلجیا)نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھے،ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا کہ وہ گزشتہ سات برسوں سے اس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن علاج کے بعد انہیں کافی آرام ہے۔
سیف علی خان:
بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خا ن کو18 فروری 2007 کو ممبئی کے لیلیٰ وتی اسپتال میں سینے میں تکلیف کے باعث داخل کیا گیا تھا،سیف کو معمولی دل کا دورہ پڑا تھا جسے سن کر ان کے گھر والوں کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی،لیکن بہتر علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اب وہ کرینہ کے ساتھ ایک نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔
منیشا کوئرالہ:
معرو ف اداکارہ منیشا کوئرالہ کاشمار بھارتی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے،اس کے علاوہ وہ اپنے نیپالی حسن کیلئے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں،یہ نیپالی حسینہ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار رہ چکی ہیں،20 نومبر2012 کو منیشا کو جب پتہ چلا کہ وہ کینسر کا شکار ہیں تو انہوں نے ہمت نہیں ہاری ، امریکا سے علاج کروانے کے بعد وہ کینسر جیسے خطرناک مرض کو ہرا نے میں کامیاب ہوگئیں۔
لیزا رائے:
مشہور کینیڈین ماڈل اور اداکارہ لیزا رائے نے کامیاب فلم ‘قصور’کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی،لیکن کیا پتہ تھا کہ خوبرو اداکارہ کینسر کی خطرناک قسم کا شکار ہوجائیں گی۔لیزا کو بون میرو کے اندر موجود پلازما سیلز میں کینسر تشخیص ہوا تھا ،اس بیماری نے ان کی شخصیت ہی بدل کر رکھدی،تاہم انہوں نے ہار نہیں مانی اور بالآخر کینسر پر جیت حاصل کرلی۔
ہرتیک روشن:
فٹ اور صحت مند نظر آنے والے بولی وڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن فلم ‘بینگ بینگ’کی شوٹنگ کے دوران سر کی انجری کا شکار ہوگئے تھے،لیکن انہوں نے بھی دوسرے اداکاروں کی طرح اپنی بیماری سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور فتح یاب ہوئے ،ہیڈ انجری کے علاج کے بعد اب ہرتیک بالکل ٹھیک ہیں۔
امیتابھ بچن:
بولی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین فلماتے ہوئے آنتوں کی مہلک بیماری کا شکار ہوگئے تھے،جس میں ان کا کافی سارا خون بہہ گیا تھا ،تعجب کی بات یہ ہے کہ ان کے بارے میں ڈاکٹرز نے اعلان کردیا تھا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن حیرت انگیز طور پر امیتابھ کی حالت نے سدھرنا شروع کیا اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئے۔

خطرناک بیماریوں سے لڑ کر فتح حاصل کرنے والےبالی وڈ کے مشہور اداکار: Reviewed by on . شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی نام ،شہرت اور دولت ہونے کے باوجود بھی کئی پریشانیوں سے گھری ہوتی ہے،جن سے وہ ایک عام آدمی کی طرح نبرد آزما ہوت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی زندگی نام ،شہرت اور دولت ہونے کے باوجود بھی کئی پریشانیوں سے گھری ہوتی ہے،جن سے وہ ایک عام آدمی کی طرح نبرد آزما ہوت Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top