جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » خواتین میں کمزور ریڑھ کی ہڈی

خواتین میں کمزور ریڑھ کی ہڈی

انسانی ہڈیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی ریڑھ کی ہڈی زیادہ مظبوط ہوتی ہے۔ جرنل آف پیڈیاٹرک، نامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے   نوزائیدہ لڑکے اور لڑکیوں کا معائنہ کیا اور ان کے پیدائشی وزن ، جسم کی لمبائی اور کمر کی پیمائش کی۔

back-pain-woman-holding-back

تحقیق میں کہا گیا کہ کسی بھی انسان کی ریڑھ کی ہڈی کے عمودی تراشے کی جسامت اس کی طاقت کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ اسے سائنسی اصطلاح میں ورٹیبلرکراس سیکشن ڈائی مینشن کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے عمودی تراشے کی جسامت نوزائیدہ لڑکیوں میں نوزائیدہ لڑکوں کے مقابلے میں اوسطا گیارہ فیصد کم تھی۔

سائنسدانوں کو اس تحقیق کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے درمیان تعلق کا بھی پتا چلا ہے، کیونکہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا یہ اختلاف خواتین کو ریڑھ کی ہڈی کے خم سکولی اوسس اور ہڈیوں کی تحلیل کی بیماری اوسٹیو پروسس کے لئے کمزور بناتا ہے۔

خواتین میں کمزور ریڑھ کی ہڈی Reviewed by on . انسانی ہڈیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی ریڑھ کی ہڈی زیادہ مظبوط ہوتی ہے۔ جرنل آف پیڈیاٹرک، نامی جریدے م انسانی ہڈیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی ریڑھ کی ہڈی زیادہ مظبوط ہوتی ہے۔ جرنل آف پیڈیاٹرک، نامی جریدے م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top