ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » خوبصورتی کی دشمن کچھ بری عادات

خوبصورتی کی دشمن کچھ بری عادات

      skin-care         ہر انسان خوبصورت اور بے عیب نظر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر کچھ بری عادات خوبصورتی کی دشمن ہیں ۔ اگر اُن کو چھوڑ دیا جاۓ تو آپ، اپنے آپ کو بہتر دیکھ سکیں گے ۔میں  اہسی کچھ عادات کا ذکر نیچے کرنے جا رہی ہوں ،


ناخن کو دانتوں سے کاٹنا :
اگر انسان اس عادت میں مبتلا ہو جائے تو یہ ناخنوں کو انتہائی بھدا کر دیتی ہے اور اس اثر سے ہاتھ بھی بہت برے نظر آنے لگتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ ہی عرصے میں ناخنوں کا سائز کم سے کم ہونے لگتا ھے۔ ناخن کو دانتوں سے کاٹنا احساسِ کمتری میں مبتلا ھونے کی نشانی ھے  ۔ اگر اس عادت کا خاتما ھو جائے تو ہاتھ اور ناخن بہت خوبصورت دکھیں گے۔

دانوں کو پھوڑنا :
         دانوں کو پھوڑنا ، دانوں کو کم نہیں بلکے ذیادہ کر دے گا۔ پھوڑنے سے  دانوں میں موجود مواد جتنا باہر نکلتا ھے اُتنا ہی جلد کے  اندر پھیلتا ھے اور جلد کو بہت خراب اور بد صورت کر دیتا ہے۔

 موسم کےساتھ پراڈکٹس  کو تبدیل نہ کرنا :
 جلد پر استعمال کی جانے والی پراڈکٹس گرمیوں اور سردیوں دونوں کے ہی لیے الگ ہوتی ہیں ۔ جلد کی حالت سارا سال تبدیل ہوتی رہتی ہے ،گرمیوں میں یہ بہت چکنی ہوتی ھے جبکہ سردیوں میں خشک ہوتی ہے ۔ الگ موسم کے لیے بنائی گئی پراڈکٹس جلد کو نارمل کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اگر ایک ہی چیز سارا سال جلد پر لگائی جائے گی تو یہ جلد کو خراب کر دے گا summer-dry-skin-remedies-300x450

"دوسرے کیا سوچیں گے ":
                  خوبصورتی وہی ہے کہ جس کے بارے میں آپ اچھا محسوس کریں ۔ اگر آپ یہ سوچنے لگ جائیں گے کہ دوسرے کیا سوچیں گے تو نہ آپ خود اچھا محسوس کر سکیں گے اور نہ ہی خوبصورت دکھ پائیں گے ۔ اُلٹا پریشانی سے صحت پر برا ہی اثر پڑے گا۔

کچھ نیا استعمال کرنے سے ڈرنا :
              کچھ بھی نیا آپ پر ججتا ہے یا نھیں جب تک آپ استعمال نہیں کریں گے تب تک جان نہیں پائیں گے ۔ پس آج سے ہی سب نیا نیا استعمال کرنے کی کوشش کریں ۔ اور الگ نظر آئیے ۔

 میک اپ میں ہی سو جانا :
             میک اپ انسانی جلد کے لیے بہت خطرناک ھے ۔ اور اگر یہ پوری رات لگا رھے گا تو خود اندازہ لگالیجیے۔ اس بری عادت سے چھٹکارے کے لیے اپنے بستر کے پاس ھی میک اپ وائیپس رکھ لینا مدد گار ھوگا۔ image

SPF کا استعمال نہ کرنا :
             SPF کا استعمال نہ کرناسکن کینسر کے خطرات کوبڑھا دیتا ہے ۔  سورج کے دوران تقریباً ھر 2 گھنٹہ بعد اسکا استعمال جلد کے لیے بہت موثر ھے

بالوں کے سروں کو نہ کاٹنا :
           وقت کے ساتھ ساتھ بال، سِروں سے کمزو اور دو منہے ھو جاتے ھیں ۔ انہیں نہ کاٹنا بالوں کو کمزور اور روکھا کر دیتا ھے ۔ لہذاوقت کے ساتھ  ساتھ بالوں کے سِروں کو کاٹنا بہتر رھے گا ۔

کنڈیشنر کا استعمال نہ کرنا :
    کنڈیشنر بالوں میں گوکہ جان ڈال دیتاہے۔اسکااستعمال بالوں کی خوبصورتی بڑھاتاہے۔ header_image_Article_Main-What_to_Eat_for_Beautiful_Hair

خوبصورتی کی دشمن کچھ بری عادات Reviewed by on .                ہر انسان خوبصورت اور بے عیب نظر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر کچھ بری عادات خوبصورتی کی دشمن ہیں ۔ اگر اُن کو چھوڑ دیا جاۓ تو آپ، اپنے آپ کو بہتر دیکھ                ہر انسان خوبصورت اور بے عیب نظر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر کچھ بری عادات خوبصورتی کی دشمن ہیں ۔ اگر اُن کو چھوڑ دیا جاۓ تو آپ، اپنے آپ کو بہتر دیکھ Rating:
scroll to top