ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اہم » خوداعتماد بنیے۔

خوداعتماد بنیے۔

آپ لوگوں کے درمیان جانے سے گھبراتے ہیں؟ کوئی نیا کام کرتے ہوئے ڈرتے ہیں تو واصف علی واصف کا خوبصورت سا قول پڑھ لیں۔ " آپ کی خوداعتمادی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ آپ کے جیسا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے نہ تها اور نہ رہتی دنیا تک آئے گا۔"
ہر فردِ واحد اپنے اندر پوری کائنات سمیٹے هوئے ہیں۔ اس دنیا میں جولوگ رہتے ہیں کوئی کامل نہیں هوتا تو پھر ایسے انسانوں سے ڈرنا کیا؟ یہاں کچھ ایسی باتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کا اعتماد بحال کرنے میں مد دیں گی۔
اعترا ف کریں

اپنی خامیوں کا اعتراف کریں ۔ کمزوریاں کس انسان میں نہیں هوتی، اپنی کمزوریوں کو آئینے کے سامنے کھڑے ہو کے رخصت کریں، مت سوچیں کہ آپ میں یہ برائی ہے بس یہ سوچیں کہ مجھ میں یہ برائی ہے مگر اس پر مں قابو پا لوں گا یا پا لوں گی۔
اپنے ڈر کا سامنا کریں:

اگر آپ لوگوں کا سامنا کرتے هوئے ڈرتے ہیں یا کوئی نیا کام کرتے ہوئے گھبراتے ہیں تو اپنے ڈر کا سامنا کریں. آپ محسوس کریں گے کہ آہستہ آہسته آپکا ڈر ختم هورها ہے۔ پھر آپ کو وه کام کرنے میں مزا آنے لگ جائے گا۔

لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں

منفی لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا چھوڑ دیں کچھ لوگ آپ کو اس لیے گرانا چاہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی زندگی میں کامیابیاں نہیں سمیٹی ہوتی ۔ وه آپ کو بھی اپنے سےاونچا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ایسے لوگوں کو باتوں پر غور کرنا چھوڑ دیجیے اور صرف اپنے دل کی سنیں۔
آپ خوبصورت ہے۔
اپنے آپ پر اعتماد کریں کہ آپ خوبصورت ہے۔ اپن اندر کمیاں نکالنا چھوڑ دیں بس ایک بات یاد رکھیں کہ آپ مکمل ہے ۔ الّٰلہ پاک نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے، خوبصورت بنایا ہے اپنی ذات کو اھمیت دیجیے.
اپنی خامیاں سدھاریں
اپنی خامیوں پر قابو پائیں اور مت سوچنا کہ یہ نہیں کر سکتا اپنے اوپر اعتبار کریں ۔
جب آپ اپنے اوپر اعتبار کریں گے تو سب کر لیں گے۔ اپنے اوپر اعتماد کامیابی کی پہلی کنجی ہے یہ یاد رکھیں۔

خوداعتماد بنیے۔ Reviewed by on . آپ لوگوں کے درمیان جانے سے گھبراتے ہیں؟ کوئی نیا کام کرتے ہوئے ڈرتے ہیں تو واصف علی واصف کا خوبصورت سا قول پڑھ لیں۔ " آپ کی خوداعتمادی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ آپ لوگوں کے درمیان جانے سے گھبراتے ہیں؟ کوئی نیا کام کرتے ہوئے ڈرتے ہیں تو واصف علی واصف کا خوبصورت سا قول پڑھ لیں۔ " آپ کی خوداعتمادی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ Rating:
scroll to top