اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » دنیا ئے کرکٹ کے پرکشش کھلاڑی

دنیا ئے کرکٹ کے پرکشش کھلاڑی

دنیا کے مقبول ترین کھیل کی بات کی جائے تو کرکٹ کانام لازمی لیا جائے گا،یہ کھیل خواتین و حضرات دونوں میں یکساں مقبول ہے۔دور حاضر میں اس کھیل میں گلیمر بہت آگیا ہے اور خواتین کے اسے پسند کرنے کی بڑی وجہ بھی پرکشش نظر آنے والے کھلاڑی ہیں،درج ذیل میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پرکشش کھلاڑیوں کی فہرست دی جارہی ہے جس میں پاکستانی کر کٹرز بھی شامل ہیں ۔آئیے دیکھتے ہیں۔
شاہد خان آفریدی:
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا شمار پرکشش ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،آفریدی کےمداح نہ صرف ان کے بہترین کھیل کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی جاذب نظر شخصیت بھی لوگوں میں بیحد مقبول ہے۔
کمار سنگا کارا:
کمار سنگا کارا کا تعلق سری لنکا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے،ان کی شخصیت پرکشش ہونے کے ساتھ کافی مہذب بھی ہے،کمار سنگا کارا 38 سال کے ہوچکے ہیں لیکن اب بھی وہ اپنی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔
ویرات کوہلی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان ویرات کوہلی بھی اس فہرست میں شامل ہیں ،ویرات انٹر نیشنل کر کٹ میں 18 سینچریاں مکمل کرچکے ہیں ،جبکہ ون ڈے کر کٹ میں اوسطاً 50 رنز بناتے ہیں ،ان کا قد 5 فٹ 9 انچ ہے جبکہ ویرات اب تک سنگل ہیں اور شاید ان کی یہ ہی بات خواتین کیلئے کشش کا باعث ہے۔
شین واٹسن:
آسٹریلین کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے شین واٹسن بھی خواتین سمیت تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں،شین کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔
مائیکل کلارک:
مائیکل کلارک کا تعلق بھی آسٹریلین کر کٹ ٹیم سے ہے،وہ اپنی ٹیم کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں،اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ کلارک پرکشش شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔
اے بی دی ویلرز:
پرکشش اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ویلرز بہت ہی سمجھدار انسان ہیں30 مارچ 2013 میں انہوں نے اپنی قریبی دوست ڈینلی اسوارٹ سے شادی کرلی،ان کی شادی کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ انہوں نے ڈینلی کو بھارت میں موجود محبت کی نشانی تاج محل میں پرپوز کیا تھا ،بہترین شوہر ہونے کے ساتھ ویلرز بہترین وکٹ کیپر اور بلے باز بھی ہیں۔
بریٹ لی:
کر کٹ کی تاریخ کے دوسرے فاسٹ بولر بریٹ لی بھی ہماری اس فہرست میں شامل ہیں،پرکشش ہونے کے ساتھ بریٹ لی کا شمار دنیائے کرکٹ کےامیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
کیون پیٹرسن:
انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کا تعلق ساؤتھ افریقہ سے ہے،کیون کے مداحوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے،انہوں نے گلوکارہ جیسیکا ٹیلر سے شادی کی ،دونوں کا ایک بیٹا ڈیلن ہے۔
ایلسٹر کُک:
انگلش کرکٹ ٹیم کی خاص بات ان کے بہترین کھیل کے علاوہ کپتان ایلسٹر کُک بھی ہیں،الیسٹر کا قد 6 فٹ 2 انچ ہے،قد آور شخصیت کے مالک ایلسٹر کسی بھی لڑکی کو اپنے گٹھنوں پر جھکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
احمد شہزاد:
پاکستانی کرکٹ کے موسٹ ہینڈسم کھلاڑی احمد شہزاد بھی اس فہرست شامل ہیں، 5 فٹ 11 انچ قد کے ساتھ وہ کسی کی بھی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا ئے کرکٹ کے پرکشش کھلاڑی Reviewed by on . دنیا کے مقبول ترین کھیل کی بات کی جائے تو کرکٹ کانام لازمی لیا جائے گا،یہ کھیل خواتین و حضرات دونوں میں یکساں مقبول ہے۔دور حاضر میں اس کھیل میں گلیمر بہت آگیا ہ دنیا کے مقبول ترین کھیل کی بات کی جائے تو کرکٹ کانام لازمی لیا جائے گا،یہ کھیل خواتین و حضرات دونوں میں یکساں مقبول ہے۔دور حاضر میں اس کھیل میں گلیمر بہت آگیا ہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top