پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » دنیا کا معمرترین شخص انڈونیشیا میں:

دنیا کا معمرترین شخص انڈونیشیا میں:

انڈونیشیا میں دنیا کے معمر ترین شخص کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی عمر 145 سال ہے۔نڈونیشین شہری مباہ گوٹھو کی دستاویزات کے مطابق وہ دسمبر 1870 میں پیدا ہوئے تھے لیکن گوٹھو اب مرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے 1992 میں ہی اپنی قبر کا کتبہ تیار کروا لیا تھا لیکن اس کے 24 سال بعد اب بھی وہ زندہ ہیں۔ اس کے 10 بہن بھائی، 4 بیویاں اور بچے تھے جو سب کے سب مرچکے ہیں.گوٹھو کی دستاویزات کے مطابق وہ دسمبر 1870 میں پیدا ہوئے، اگر یہ بات درست ہے تو وہ اس سند والے دنیا کے سب سے معمر ترین شخص ہیں۔ فی الحال یہ اعزاز فرانس کے جین کیلمنٹ کو حاصل ہے جن کی عمر 122 برس ہے لیکن گوٹھو سے ان کی عمر 23 سال کم ہے۔ اس سے قبل بھی جین کیلمنٹ کے ریکارڈ توڑنے کے دعوے ہوتے رہے ہیں جن میں نائیجیریا کے جیمز اولیفونٹائی ہے جو 171 سال ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اس کے علاوہ ایتھیوپیا کے ایک شخص نے بھی 163 سالہ بوڑھے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اوگوٹھو سے جب ان کی طویل زندگی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’ صرف صبر۔کاش جو صبر کا حوصلہ اوگوٹھو میں ہے وہ پوری انسانیت ًًًکے اندر پیدا ہو جاٰٰٰئے تو دنیا کا کوئی آنسان مفلسی کی زندگی نہیں گزارے گا.

دنیا کا معمرترین شخص انڈونیشیا میں: Reviewed by on . انڈونیشیا میں دنیا کے معمر ترین شخص کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی عمر 145 سال ہے۔نڈونیشین شہری مباہ گوٹھو کی دستاویزات کے انڈونیشیا میں دنیا کے معمر ترین شخص کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کی عمر 145 سال ہے۔نڈونیشین شہری مباہ گوٹھو کی دستاویزات کے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top