جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے

دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے

دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے، امریکا، چین اور بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنیوالوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کررہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا ڈیجیٹل تقسیم کا شکار ہے، جس کے باعث اس کی 55 فیصد آبادی بدستور”آف لائن آبادی“ کے طور پر سامنے آئی ہے، دنیا کے 20 ممالک میں انٹرنیٹ کا استعمال عام ہے جن میں امریکا، چین اور بھارت کا حصہ دنیا کی انٹرنیٹ استعمال کرنیوالی آبادی کا 3 چوتھائی بنتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 20 ممالک میں چھے ممالک ٹاپ پر ہیں جن میں امریکا، چین اور بھارت کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کی دوسری بڑی انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون مارکیٹ ہے جہاں بالترتیب 33 اور 260 ملین انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ یوزرز ہیں، بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 165 ممالک میں تیز ترین فور جی انٹرنیٹ اور برانڈ بینڈ کا استعمال ہورہا ہے۔

دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے Reviewed by on . دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے، امریکا، چین اور بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنیوالوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشنل دنیا کی 47 فیصد آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کررہی ہے، امریکا، چین اور بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنیوالوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انٹرنیشنل Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top