ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تحقیق و جستجو » دنیا کے سب سے انوکھے فنِ تعمیر

دنیا کے سب سے انوکھے فنِ تعمیر

                      خوبصورت عمارات سب کا ھی دل لبھاتی ہیں اور خصوصی طور پر جب یہ بڑی اور متاثر کر دینے والی ھو۔ لیکن یہاں یم بات کرنے جا رہے ہیں اس عجیب و غریب فنِ تعمیر کی کے جسے دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ اِن میں سے کچھ کا ذکر نیچے کرنے جا رہی ہوں :

image (1)والڈ سپائرل ،ڈارمسڈیڈٹ (جرمنی ) :
               یہ عمارت گول کوائل کی شکل میں بنائی گئی ھے جسے اسٹریلیا کے مشہور معمار  Friedensreich Hundertwasser نے تعمیر کیا تھا ۔ کسی کے رہنے کے لیے بہترین عمارت کہا جائے تو بے جا نہ ھو گا۔ بیرونی خوبصورتی کے علاوہ عمارت کے چھت پر ایک جنگل بھی موجود ھے جسے ساحل سمندر کے ساتھ آراستہ کیا گیا ھے۔

سی سی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز، بیجنگ،( چین) :image (2)
چین میں سب سے بڑی سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دفاتراکثر انسان کو شبہ میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ اصل بھی ھیں یا نہیں ۔ یہ فلک بوس عمارت دو ٹاور پر مشتمل یے جو اوپر سے جڑے ھوئے ہیں۔

image (3)لوٹس ٹیمپل، نئی دہلی، (بھارت ) :
عبادت کے لیے بنائی گئی یہ عمارت ھر سال تین ملین زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ۔ اس نے بہت سے ارکیٹیکچرل انعام بھی اپنے نام کئے ہیں ۔

کرزوے ڈومک، سوپوٹ ، (پولینڈ ) :image (4)
          یہ عمارت پولستانی کہانی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے ۔ اور انگریزی میں اسے ٹیڑھا گھر کے نام سے پکاری جاتا ہے۔ کرزوے ڈومک ایک شاپنگ سینٹر ہے ۔

image (5)نیشنل میوزیم آف آرٹ ، اوساکا ،  (جاپان) :
باہر سے ڈیزائن ساخت کے ایک ٹرانسفارمر کے ایک گِرے ہوئے روبوٹ  کے حصہ کی طرح لگتا ہے. ہہ ایک ذ مین دوز میوزیم یے ۔ جس میں دوسرے ممالک کے مشہور فن پاروں کی نمائش کی جاتی ھے۔

آئس برگ ،آرھس ، ( ڈنمارک ) : image (6)
JDS معمار، جنہوں نےہاربور فرنٹ اپارٹمنٹ کی بھی تعمیر کی ، اپنے انوکھے اور خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے بہت مشہور ہیں ۔ عمارت کی تعمیر اس طرح سے کی گئی ھے کے زیادہ سے دیادہ سورج کی روشنی لگے جبکہ عمارت کے ہر حصہ سے سمندر کو با آسانی دیکھا جا سکتا ہے ۔

image (7)Piazza D'Italia, نیوارلینز ، ( لوئیزیانا) :
یہ پلازہ نئے معمار " چارلس مورے" کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ کوکی کٹر کی عمارت کے آگے یہ اٹالین طرز کی عمارت بہت رومانوی منظر پیش کرتی ھے ۔

 

 São Paulo ،Ibirapuera Auditorium ، (برازیل) :image (8)
           انسانی سوچ کو دنگ کر دینے والی یہ عمارت جلتے ہوئے شعلے کی مانند ہے جو بلکل سفید عمارت سے نکل رہا ہے ۔ یہ عمارت بہترین معمار "  Niemeyer " کی کاریگری ہے۔

Grotto Sauna ،لیک ھورون ، (کینیڈا ) :image (9)
یہ ایک خوبصورت کمرہ ھےجس کو اک غار کی شکل میں بنایا گیا ہے ۔ اس کمرے سے وادی کا نظارہ بہت دلکش نظر آتا ھے ۔

 

image (10)Milwaukee, Milwaukee Art Museum, وسکوسن :
          یہ خوبصورت عمارت ایک پرندے کے پروں کی طرح بنائی گئی ھے ۔ یہ عمارت فن پاروں کی نمائش کے لیے بنائی گئی ہے ۔ جس طرف سے بھی اسکا جائزہ لیا جائے یہ مختلف ہی نظر آتی ہے۔

دنیا کے سب سے انوکھے فنِ تعمیر Reviewed by on .                       خوبصورت عمارات سب کا ھی دل لبھاتی ہیں اور خصوصی طور پر جب یہ بڑی اور متاثر کر دینے والی ھو۔ لیکن یہاں یم بات کرنے جا رہے ہیں اس عجیب و غری                       خوبصورت عمارات سب کا ھی دل لبھاتی ہیں اور خصوصی طور پر جب یہ بڑی اور متاثر کر دینے والی ھو۔ لیکن یہاں یم بات کرنے جا رہے ہیں اس عجیب و غری Rating:
scroll to top