پیر , 24 جولائی 2017

Home » اہم » روزمرہ کی تھکن اتارنے کے طریقے

روزمرہ کی تھکن اتارنے کے طریقے

روزمرہ کی ایک جیسی تھکادینے والی روٹین میں ناصرف آپ کا دماغ تھکتا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی آپ تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے. جو آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
یہاں آپ کو چند آسان طریقے بتائے جارہے ہیں جو آپ اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرکے اپنے لیے آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔
غیرنصابی سرگرمیاں
میں اسے غیر نصابی سرگرمیاں اس لیے کہوں گی کہ اکثر لوگ اس چیز کو زندگی کے نصاب میں شامل نہ کرکے اپنا بہت نقصان اٹھاتے ہیں۔ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے یا ٹی وی دیکھنے کا۔ یا آپ کھیلوں کے شوقین ہے یا پھر آپ کو آرٹ کا شوق ہے۔ ان چیزوں میں سے جو آپ کو پسند ہے اس کے لیے آپ تھوڑا سا وقت نکالیے۔ مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ جو چیز آپ کو خوشی دیتی ہے اس کا انتخاب کریں ۔ یہ نہ ہو کہ ایسی سرگرمی جس کو آپ کر نہ سکے وہ کر کے آپ مزید سردرد لے لیں۔

Screen00x251
مراقبہ
مراقبہ کا آسان طریقہ یه ہے کہ شمال کی طرف پیتھی مار کر بیٹھ جائے اور آنکھیں بند کر لیں اور اپنے ذہن کو سوچوں سے خالی کرنے کی کوشش کریں۔ یہ مراقبہ آپ رات کو سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد صبح صادق کرنے سے آپ کا ذہن تازه دم اور ساری پریشان کن سوچوں سے نکلتا ہوا محسوس ہوگا۔
پائوں بھگونا
شاید اپ لوگوں کو ایسا محسوس ہوکہ یہ کافی عجیب طریقہ ہے۔ مگر یہ ایک آزمودہ طریقہ ہے تھکن دور کرنے کا۔ کیوکہ کوئی بھی پیشہ ور انسان ہو یا طالب علم زیادہ تر جونوں میں رہتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے پائوں تکلیف محسوس کرتے ہیں ۔ اس لیے تھوڑا سا اپنے پیروں کو آرام پہنچائیے۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جب پورا دن کے کاموں سے آپ فارغ ہوجائے تو ایک چھوٹے ٹب جس میں آپ کے پائوں آسانی سے آجائے.
اس میں نیم گرم پانی، ڈیٹول اور نمک ڈال لیں۔ بس دس منٹ کے لیے اپنے پیروں کو چھوڑ دیں۔ آپ بے انتہا سکون محسوس کریں گے۔ جو لڑکیاں اپنے پیروں کو خوبصورت بنانا چاہتی هے وه بھی یہ طریقہ ضرور اپنائیے۔ یہ طریقہ آپ کے پیروں دن کی تھکن اتاریں گا اور آپ تازہ دم محسوس کریں گے۔
مکمل نیند لیں
آرام کرنے کے لیے مکمل نیند لینا بہت ضروری ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ہر انسان کو آٹھ گھنٹے نیند لینا ضروری ہے۔ جو کہ رات ۹ بجے کے درمیاں سے صبح۶ بجے تک ہو۔ تو جلد سے جلد سوجائیے اور صبح تازہ م ہوکر اٹھیے۔ یہ آپ کا صبح کا وقت بھی بچائے گا اور آپ کو وقت کی پابندی کی عادت بھی ہوگی۔
سیر کے لیے جائیے
ا تنی محنت کے بعد کچھ دیر گھومنا آپ کا حق بنتا ہے۔ آپ اپنی فیملی کے سات کہیں پکنک یا چھٹیوں کے لیے جائیے۔ یہ آپ کے کام کو نئے سرے سے تازہ دم ہوکر کرنے کی صلاحیت بڑھائیں گا۔
یہ سارے ایسے طریقے یں۔ جس پر آپ اپنی روزانہ کی زندگی میں وقت نکال کر عمل کریں گے تو آپ اپنے اندر اور اپنے کام میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

روزمرہ کی تھکن اتارنے کے طریقے Reviewed by on . روزمرہ کی ایک جیسی تھکادینے والی روٹین میں ناصرف آپ کا دماغ تھکتا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی آپ تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہ روزمرہ کی ایک جیسی تھکادینے والی روٹین میں ناصرف آپ کا دماغ تھکتا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی آپ تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہ Rating: 0
scroll to top