پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » روس نے اپنا نیا خلائی مشن بھیج دیا

روس نے اپنا نیا خلائی مشن بھیج دیا

روس کی نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق  پیر کی رات ایک بجے ایک خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا ہے۔اس خلائی مشن میں تین خلانوردشامل ہیں۔ خلائی جہاز سویوز ٹی ایم اے۔15 ایم کو رات شب 1:00 بجھے اڑان دی گئی۔

یہ خلائی مشن کاذاکستان کے بیکنور خلائی سنٹر سے چھوڑا گیا۔ روس کے معیاری وقت 5:50 پر یہ خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ جائے گا۔ جہاز میں موجود تین خلانورد وہاں پر 169 دن تک رہیں گے۔

بیکونور سپیس سنٹر قزاقستان

بیکونورسپیس سنٹرکو دنیا کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا آپریشنل خلائی لانچنگ پیڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یہاں سے ہی دنیا کا سب سے پہلا مصنوئی سیارے کا خلائی مشن بھیجا گیا تھا۔ بیکنورکا یہ خلائی سنٹرقزاقستان کےایک صحرائی میدان میں واقع ہے، اور بحیرہ ارال سے قریبا 200 کلومیٹر دوری پرہے۔

یہ علاقہ روس کو  قازقستان کی حکومت کی طرف سے لیز پر دیا جاتا ہے اور روسی وفاقی خلائی ایجنسی اور روسی ایرواسپیس ڈیفنس فورسز نے مشترکہ طور پرانتظام سنبھالا ہواہے۔  یہ اصل میں1950 میں سوویت یونین کی طرف سے بنایا گیا تھا. موجودہ روسی خلائی پروگرام کے تحت، بیکانور متعدد، تجارتی فوجی اور سائنسی مشن کو سالانہ بنیادوں پر شروع کیا جاتا ہے۔

f11be744d437ca2fe93743a94fa45bc4_article

روس نے اپنا نیا خلائی مشن بھیج دیا Reviewed by on . روس کی نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق  پیر کی رات ایک بجے ایک خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا ہے۔اس خلائی مشن میں تین خلانوردشامل ہیں۔ خلائی ج روس کی نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق  پیر کی رات ایک بجے ایک خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا ہے۔اس خلائی مشن میں تین خلانوردشامل ہیں۔ خلائی ج Rating:
scroll to top