ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام،عالمی برادری بے حس:

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام،عالمی برادری بے حس:

برما میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی افسوس ناک اور درد ناک کہانیاں بہت پرانی ہیں لیکن اب برما کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی انتہا ہو چکی ہے ، گزشتہ کچھ دنوں سے برما میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا گیا ، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے ، سینکڑوں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی ، میانمر کی فوج نے بچوں کو بھی نہیں بخشا اور بچوں کو بھی قتل کیا گیا ۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے لیے آئے ہیں لیکن بنگلہ دیش کی حکومت بھی ان کو پناہ دینے پر دلی طور پر راضی نہیں ہے ، بھارت تو پہلے ہی ان کو پناہ دینے سے انکار کر چکا ہے ، اب تک لاکھوں روہنگیا مسلمان میانمر کے جنگلوں میں بٹک رہے ہیں اور ہزاروں سمندروں میں بٹک رہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش رہنے والی اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر بھی خاموش ہے ، روہنگیا میں مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری اور اقوام متحدہ ستو پی کر سوئی ہوئی ہے ، ویسے تو کسی غیر مسلم کو کانٹا بھی چُب جائے تو عالمی برادری جاگ اٹھتی ہے اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی ہے لیکن جہاں مسلمانوں کا سوا ل ہو وہاں عالمی برادری چُپ رہ کر تماشا دیکھتی رہتی ہے ۔
روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر جہاں ایک طرف اقوام متحدہ خاموش ہے وہی ان کے حق میں مسلمان ممالک سے آوازیں بھی اٹھ رہیں ہیں ، روہنگیا مسلمانوں کے لئے ترکی کی حکومت نے جس دینی و ملی حمیت اور غیرت ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے اس نے دیگر مسلمان ممالک کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے ،پوری دنیا کے مسلمان ترکی کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے برما کے مجبور مسلمانوں کیلئے اٹھ کھڑے ہوں،ترک صدر رجب طیب اردوان نے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے، اخراجات ترکی ادا کرنے کو تیار ہے۔ترکی نے میانمر کی حکومت کو خبر دار بھی کیا ہے کہ راہنگیا مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے نہیں تو ترکی میانمر میں اپنی فوجیں بھی بھیج سکتا ہے ۔پاکستان نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی شدید مزمت کی ہے اور روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میانمار حکومت کی طرف سے لینڈنگ حقوق ملنے کے بعد روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی سامان بھیج سکتا ہے ، روہنگیا میں مسلمانوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہاہے اقوام متحدہ کو سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلا کر اقدامات لینے چاہیے تھے پاکستان نے مہاجرین کے لئے ہمیشہ دروازے کھلے رکھے اور مختلف ادوار میں ایران اور افغانستان کے مہاجرین کو پناہ دی، پاکستان ماضی میں بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرتا رہا ہے ۔
دفتر خارجہ نے بھی روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خاطر عالمی برادری اور مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ساتھ مل کر کام بھی کرے گا، پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے اور رہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم بند کرایا جائے ۔
یوں تو عالمی طاقت امریکا ہر موقع پر سامنے آتی ہے ، امریکا نے کئی مسلم ممالک میں آ کر جنگ کی ہے کہ وہاں انسانوں کو حقوق نہیں مل رہے تو کیا امریکا کو میانمر میں مسلمانوں پر ظلم نظر نہیں آ رہا ؟ یو امریکا جان بوجھ کر خاموش ہے کہ ظلم سہنے والے مسلمان ہیں ، اگر کسی یہودی کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا تو امریکا جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر حملہ آور ہو چکا ہو تا لیکن یہاں مسلمان پس رہے ہیں ، مسلمانوں کے حقوق کا خیال امریکا کیوں کرے گا ؟…….میانمر میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئیے ، کئی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی میانمر میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں ، ان انسانی حقوق کو اتنا بے حس نہیں ہونا چاہئیے اور راہنگیا مسلمانوں پر ظلم روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ، میانمر کی سربراہ آنگ سان سوچی کو عالمی امن کا نوبل انعام بھی ملا ہوا ہے لیکن افسوس کہ انہیں اپنے ملک میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد نظر نہیں آ رہا ، آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہاہے ، آنگ سان سوچی کو رہنگیا مسلمانوں پر ظلم روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام،عالمی برادری بے حس: Reviewed by on . برما میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی افسوس ناک اور درد ناک کہانیاں بہت پرانی ہیں لیکن اب برما کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی انتہا ہو چکی ہے ، گزشتہ کچھ دنوں سے ب برما میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی افسوس ناک اور درد ناک کہانیاں بہت پرانی ہیں لیکن اب برما کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی انتہا ہو چکی ہے ، گزشتہ کچھ دنوں سے ب Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top