بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع:

رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع:

شکر خدا کا،الله الله کر کے یہ معمہ دس دن بعد حل تو ہوا۔ ان دس دنوں میں قائم علی شاہ کا استعفی، مراد علی شاہ کا وزیر اعلی سندھ بننا تک کے فیصلے ہو گئے لیکن رینجرز اختیارات کے معاملے پر ایوان کے نمائدؤں میں تضاد دیکھنے میں آیا جس سے کراچی آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ اگر کراچی کے قیام امن میں رینجرز کے کردار کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ حالیہ چند سالوں میں کراچی کی رونکیں بحال ہونا شروع ہوئی ہیں ۔ ۔ اگر رنجرز کی مجموعی کارکردگی کی بات کی جائے تو جب حکومت سندھ نے کراچی کے امن و امان کے سلسلے میں اختیارات دئیے تھے تو کراچی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم نظر آتے تھے لیکن رنجرز نے اختیارات سمہالنے کے بعد بلا تفریق ٹارگیٹڈ کاروائیاں شروع کیں، اور ہزاروں جرائم پیشہ افراد کو تحویل میں لیا۔ جن میں ٦٥ فیصد افراد کا تعلق سیاسی پارٹیوں سے تھا۔ دوران تفتیش ملزمان کی نشان دہی پر سیاسی پارٹز کے دفاتر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی ہوئی جس پر سندھ بلشمول کراچی میں سیاسی ہلچل واضح دیکھائی دئنے لگی اور ایونوں میں بھی رینجرز کے اختیارات محدود کرنے یا واپس لینے کا مطالبہ سامنے آیا۔ لیکن حقیقت میں رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کھٹرے میں لا کر کراچی کو روشنوں کا شہر بننے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع: Reviewed by on . شکر خدا کا،الله الله کر کے یہ معمہ دس دن بعد حل تو ہوا۔ ان دس دنوں میں قائم علی شاہ کا استعفی، مراد علی شاہ کا وزیر اعلی سندھ بننا تک کے فیصلے ہو گئے لیکن رینجر شکر خدا کا،الله الله کر کے یہ معمہ دس دن بعد حل تو ہوا۔ ان دس دنوں میں قائم علی شاہ کا استعفی، مراد علی شاہ کا وزیر اعلی سندھ بننا تک کے فیصلے ہو گئے لیکن رینجر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top