پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال منظر عام پر:

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال منظر عام پر:

یہ بات تو سچ اور حقیقت کے قریب ہے کہ کراچی کو مصطفیٰ کمال جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔

کراچی کے سابق ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن مصطفی کمال نے منظر عام پر آتے ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انگشافات کرڈالے اور اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ پچھلے چند برسوں سے دبئی میں مقیم سابق ناظم مصطفیٰ کمال اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن انیس قائم خانی نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی۔ سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نئے شہر بسانا ہوں گے، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں، عوام کو بنیادی حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھاا ککہہ اییم ککییو ایم کے رہنماؤں نے خود را سےرابطے کا انکشاف کیا ہے اس صورتحال میں مہاجر اور اردو بولنے والے بدنام ہو رہے ہیں ۔ انکا مزید یہ کہنا تھا کہ عوام سے لی گئی رقم سے محل بنائے جا رہے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کا سربراہ خود ملک سے باہر ہے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے علاقوں سے پی ٹی آئی کو ساڑھے 8 لاکھ ووٹ پڑے اور اس پر الطاف حسین کو غصہ آگیا۔ میرے دور میں کراچی شہر کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے۔انیس قائم خانی کا کہنا تھا وہ ڈپٹی کنوینرتھے،غنڈے بدمعاش نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی شہرمیں فسادنہیں، امن چاہتے ہیں ۔ اب تو یہ وقت ہی بتائے گا کہ مصطفیٰ کمال قوم سے اور بلخصوص کراچی سے کتنے مخلص ہے لیکن یہ بات تو سچ اور حقیقت کے قریب ہے کہ کراچی کو مصطفیٰ کمال جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال منظر عام پر: Reviewed by on . کراچی کے سابق ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن مصطفی کمال نے منظر عام پر آتے ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انگشافات کرڈالے اور اپنی نئی جماعت بنانے کا اعل کراچی کے سابق ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن مصطفی کمال نے منظر عام پر آتے ہی پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انگشافات کرڈالے اور اپنی نئی جماعت بنانے کا اعل Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top