بدھ , 22 نومبر 2017

Home » اہم » سانحہ9/11 ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے:

سانحہ9/11 ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے:

:امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے، آج امریکا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا.نائن الیون حملوں کی 16 ویں برسی کے موقع پر پینٹاگون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو کسی بھی طریقے سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی ان شکست خوردہ دشمنوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے امریکا کی طاقت کو آزمانے کی جرات کی۔
خیال رہے کہ گیارہ ستمبر 2001کا سورج امریکا کیلئے قیامت بن کر ابھرا جب 8بجکر 46منٹ پر دنیا کی بلند ترین عمارت”ورلڈ ٹریڈ سینٹر”کے شمالی ٹاور سے مسافر بردار طیارہ ٹکرایا،ہر طرف بھگدڑ مچ گئی،لوگوں میں خوف طاری ہوگیا۔امریکی عوام بھی سنبھلی نہ تھی کہ 9 بجکر 30 منٹ پر ایک اور طیارہ” ورلڈ ٹریڈ سینٹر” کے دوسرے ٹاور سے ٹکراگیااور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بلند ترین عمارت زمین بوس ہونے لگی۔تفتیس سے معلوم ہوا کہ دونوں طیاروں کو ہائی جیک کرکے عمارت سے ٹکرایا گیا،حملے میں 2996افراد ہلاک اور 6ہزار سے زائد زخمی ہوئےجبکہ اس ہولناک واقعہ میں املاک کو نقصان کا تخمینہ تقریباً 10ارب ڈالر لگایا گیا۔اسی روز 2مزید طیارے ہائی جیک کئے گئے، جن میں سے ایک پینٹاگون کے قریب اور دوسرا جنگل میں گرکر تباہ ہواتاہم 16برس گزرنے کے بعد بھی نائن الیون کا کوئی حقیقی ملزم سامنے نہ آسکا۔لیکن اس واقعہ کے اثرات آج بھی امریکی عوام کے دل و دماغ میں محفوظ ہیں،ایک نئی تحقیق کے مطابق 100سے زائد بچے جو نو ستمبر 2001کو ہونے والے واقعے میں کیمیائی بخارات کی زد میں آئے تھے ان میں امراضِ قلب کے خطرات کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ٹوئن ٹاور کے منہدم ہونے کے بعد جائے حادثہ سے پارے، آسبیسٹس اور ہوائی جہاز کےایندھن کے بخارات نکل رہے تھے۔ماہرین کہتے ہیں کہ وہ بخارات جولائی 2002تک وہاں رہے۔اب 308بچوں پر کیے جانے والے ایک تجزیے میں محققین نے بچوں پر اس حادثے کے خطراناک اثرات سے متعلق بتایا ہے۔ایک سو تئیس بچے جن کی خون کی سطح میں ان کیمیکلز کی زیادہ مقدار پائی گئی جو گرد میں موجود تھے، ان کے خون میں رگوں کو سخت کردینے والی چکنائی کی شرح 15فیصد تک بڑھ گئی تھی۔اس وقت یہ بات کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ جگہ پانچ لاکھ لوگوں سے زائد کے اندر ناقابلِ علاج کینسر اور حالتِ قلب کے خطرات کو بڑھا دےگی۔

سانحہ9/11 ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے: Reviewed by on . :امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے، آج امریکا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا.نائن الیون حملوں کی 16 ویں برسی :امریکا کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے کو 16برس مکمل ہوگئے، آج امریکا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا.نائن الیون حملوں کی 16 ویں برسی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top