جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » سروگیسی اداکاروں کا مشغلہ بن چکا ہے

سروگیسی اداکاروں کا مشغلہ بن چکا ہے

آج کل ہندوستان کے میڈیا پر سروگیسی کے ایشو گرم ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار ہوں یا سیاسی رہنما سب اسکا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ گیسی کا طریقہ کار ان تمام والدین کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اب تک اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔حال ہی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اس حوالے سے بیان منظر عام پر آیا۔سشما جی کا کہنا تھا کہ کچھ بڑی شخصیات نے اس ضرورت کو ’شوق‘ بنا لیا ہے۔ وہ لوگ جن کے پہلے ہی بچے موجود ہیں سیروگیسی کرا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیویوں کو بچے پیدا کرنے کی تکلیف سے بچانا چاہتے ہیں اور بیچاری دوسری عورت کو ان کی جگہ تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔اب یہ بیان کن اداکاروں کے لئیے تھا یہ تو بھارتی وزیر خارجہ ہی بتا سکتیں ہیں لیکن بولی وڈ میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے بچوں کیلئے سروگیسی کا طریقہ کار اختیار کیا ،بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا چھوٹا بیٹا ابراہم خان،تشار کپور کا بیٹا ،عامر خان کا بیٹا آزاد راؤ ان تمام بچوں کو سروگیسی کا کا طریقہ کار استعمال کرکے دنیا میں لایا گیاہے۔لیکن اب گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت میں اس طریقہ کار کو نامناسب خیال کیا جا رہا ہےاب اس حوالے سے حکومت ہند کے جو بھی قوانین ہیں وہ اپنی جگہ قابلِ احترام ہیں لیکن سشما جی نے جس طرح ایک روایتی ساس کے انداز میں ان بیچارے فلم سٹارز کی بیویوں کو طعنے دیے ہیں وہ دلچسپ ہیں۔

سروگیسی اداکاروں کا مشغلہ بن چکا ہے Reviewed by on . آج کل ہندوستان کے میڈیا پر سروگیسی کے ایشو گرم ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار ہوں یا سیاسی رہنما سب اسکا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ گیسی کا طریقہ کار ان تمام وا آج کل ہندوستان کے میڈیا پر سروگیسی کے ایشو گرم ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار ہوں یا سیاسی رہنما سب اسکا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ یاد رہے کہ گیسی کا طریقہ کار ان تمام وا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top