پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » اہم » سری لنکا کے کرکٹر دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکا کے کرکٹر دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ایک روزہ میچ سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کاآخری مقابلہ ہوگا، کینگروز سے ہی دو ٹی 20 کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ دینگے۔39 سالہ دلشان نے اپنی جارح مزاج بیٹنگ سے خوب نام کمایا، خاص طور پر ان کا ’’دل اسکوپ‘‘ کافی مشہور ہوا.دلشان کا شمار سری لنکا کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا ہے اور وہ آف سپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔ بین الاقوامی میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 152 ہے۔دلشان اب تک 87 ٹیسٹ، 329 ایک روزہ اور 78 ٹی 20 میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے سنہ 1999 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور سنہ 2014 میں ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا حصہ بھی تھے.سری لنکن بورڈ کے صدر سماتھی پالانے کہاکہ دلشان نے اپنی سرزمین کیلیے کھیل کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں.ان کی کرکٹ کے لئے جو خدمات انجام دیں ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھآ جآئے گا.

سری لنکا کے کرکٹر دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا Reviewed by on . سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ایک روزہ میچ سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کاآخری مقا سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ایک روزہ میچ سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کاآخری مقا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top