اتوار , 23 جولائی 2017

Home » صحت و تندرستی » سست لڑکیوں کے لیےحیرت انگیز جلد کی گائیڈ

سست لڑکیوں کے لیےحیرت انگیز جلد کی گائیڈ

              image ہر کوئی خوبصورت، چمکدار، کامل جلد چاہتا ہے۔ضرور، آپ بے عیب نظر آنے کے لیے اپنے پیچیدہ معمول میں سے گھنٹوں پر گھنٹے اور روپے پر روپے خرچ کر سکتے ھیں مگر کس کے پاس اتنا وقت اور پیسہ ھے ، ہم یقیناً ایسا نہیں کر سکتے۔ اسی وجہ سے ہم ہمیشہ آسان راستہ تلاش کرتے ھیں ۔ اگر آپ نیچے دیے گئے کچھ سنہری اقدامات کو مدِنظر رکھیں تو ایک صاف ، خوبصورت اور نکھری جلد حاصل کر سکتے ھیں:

1- تولیہ کا استعمال ترک کر دیں :
جی ہاں ! آ پ نے خود بھی نوٹ کیا ھو گا کے تولیہ استعمال کرنے کے بعد جلد پر ہلکی سی خارش اور سرخی کا احساس ہوتا ھے۔ یہ آپ کی جلد کا سب سے بڑا دشمن ھے اس کے علاوہ بیکٹیریا کا گڑھ بھی۔ اگر تولیہ کی جگہ کوئی نرم فوم (sponge)  یا ٹشو کا استعمال کر لیں تو بہتر رہے گا اس کے برعکس اگر کچھ بھی استعمال نا کیا جائے تو اسکا تو کوئی نعملبدل نہیں۔

2- سرہانے کا غلاف تبدیل کر دیں :
اگر سرہانے کے لیے آپ عام کاٹن کا غلاف استعمال کرتے ہیں تو برائے مہربانی اُسے سلک سے تبدیل کر دیں ۔یہ آپ کی خوبصورت جلد میں مددگار ھو گا ۔ اسکے علاوہ اگر آپ copper کے دھاگے سے بنا ہوا لحاف ڈھونڈ پاہیں تو یہ سونے پر سھاگہ ھو گا ۔ copper جلد کو بڑھاپے کے اثرات سے چھٹکارہ دیتا یے اور چھرے سے جھریاں ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔skincare--z

3- موئسچرائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں :
سردیوں میں جلد بہت خشک ھو جاتی ھے اس پر اگر مختلف میک اپ یا کوئی اور اشیاء کا استعمال کیا جائے تو جلد اسے فوراً جذب کر لے گی جو جلد کے لیے بہت خطرناک ہے ۔ جبکہ موئسچرائزر کا استعمال اِسے چمکنے اور شاداب رہنے میں مدد دے گا۔

4-  خود سے اپنے لیے سپرے بنایئں :
سپرے جلد کو نم کرنے کے لیے بہت مفید ھے مگر بازار سے سپرے خریدنا بہت مہنگا پڑھ سکتا ہے ۔ اس لئے اِسے خود سے بنانا سیکھئے ۔ اسے 5 سے زیادہ منٹ نہیں لگیں گے۔ ایک سپرے بوتل کو صاف پانی سے بھر لیں ۔ اس میں پسندیدہ ایسنشل آئل کے 10 قطرے شامل کریں ۔اگر یہ تیل نیم سے بنا ھو تو جلد کے لیے زیادہ مددگار ھوگا ۔

5- سر اونچا رکھ کے سونا بھتر ہے:
سوجی ہوئی آنکھوں کو لوشن وغیرہ سے کم کرنے کی بجائے اگر سر اونچا رکھ کے سویا جائے تو بہتر ہو گا ۔ یہ عمل خون کو آنکھوں کے گرد جمع ھونے سے روکتا ہے۔

6- سورج سے بچاؤ :
سورج سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ ایسی لوشن کا استعمال ھے جس میں SPF شامل ھو۔ یہ جلد کو سورج کے برے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔ دن میں یر 3 گھنٹے کے بعد اِس کا استعمال بہتر ھے ۔Skin-Care-and-Sun-Protection

فاؤنڈیشن کا استعمال :
آخری بات کہ جب اِن تمام چیزوں سے کوئی حل نہ نکلے  تو چہرے پر فاؤنڈیشن کا استعمال سب سے آسان حل ھے۔

لھٗذا یہ وہ تمام اقدام تھے جن سے آپ خوبصورت جلد حاصل کر سکتے ھیں ۔

                        

سست لڑکیوں کے لیےحیرت انگیز جلد کی گائیڈ Reviewed by on .                ہر کوئی خوبصورت، چمکدار، کامل جلد چاہتا ہے۔ضرور، آپ بے عیب نظر آنے کے لیے اپنے پیچیدہ معمول میں سے گھنٹوں پر گھنٹے اور روپے پر روپے خرچ کر سکتے ھ                ہر کوئی خوبصورت، چمکدار، کامل جلد چاہتا ہے۔ضرور، آپ بے عیب نظر آنے کے لیے اپنے پیچیدہ معمول میں سے گھنٹوں پر گھنٹے اور روپے پر روپے خرچ کر سکتے ھ Rating:
scroll to top