بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » سلمان خان نےبالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت کردی

سلمان خان نےبالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت کردی

اُڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت اورہندوانتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کے ہاتھ دھوکرپیچھے ہی پڑگئے ہیں جہاں وہ اب آئے روزپاکستانی فنکاروں کولے کرایک نیاشوشہ چھورتے ہیں اورہرزہ سرائی کرتے نظرآتے ہیں لیکن لی وڈ کے مشہور فنکار سلمان خان نے انڈیا میں پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فن کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر انڈیا میں پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 'پاکستانی فنکار صرف فنکار ہیں دہشت گرد نہیں ہیں۔ دہشت گردی اور فن دو مختلف چیزیں ہیں۔'سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار انڈیا میں کام کرنے کی اجازت اور باقاعدہ ویزا لے کر آتے ہیں۔دبنگ خان کا کہنا تھا کہ آج کے دورمیں اگرہم امن کے ساتھ رہیں تویہ سب کے لیے ہی بہترہوگا جب کہ خاص طورپرایک عام کے لیے بہتررہے گا۔سلمان خان کو پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بیان دینے کے بعد انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر سلمان خان کو شدید نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہےکہ سلمان خان نے دہشت گردی کے باوجود پاکستان کے خلاف کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی ہے بلکہ ان کے فنکاروں کی حمایت کررہے ہیں لہٰذا انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ وقت پاکستانیوں کی حمایت کا نہیں ہے۔ شیوسینا کا کہنا ہےکہ سلمان خان اداکار ہیں جن کی ہم سب عزت کرتے ہیں لیکن اپنے کام سے کام رکھیں اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز آجائیں۔

سلمان خان نےبالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت کردی Reviewed by on . اُڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت اورہندوانتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کے ہاتھ دھوکرپیچھے ہی پڑگئے ہیں جہاں وہ اب آئے روزپاکستانی فنکاروں کولے کرایک نیاشوشہ اُڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت اورہندوانتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کے ہاتھ دھوکرپیچھے ہی پڑگئے ہیں جہاں وہ اب آئے روزپاکستانی فنکاروں کولے کرایک نیاشوشہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top