ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » سماجی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی:

سماجی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی:

واشنگٹن: فیس بک کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوگئی۔ فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سال 2004 میں ہوا تھا۔بدھ کو ذائع ابلاغ کے مطابق فیس بک نے خود اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سال 2004ء میں ہوا تھا جو چند ہی برسوں میں سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ بن گئی ہے۔حال ہی میں فیس بک کو اس نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اس پلیٹ فارم کو انتہا پسند گروپ دوسروں تک اپنے نظریات پہنچانے اور لوگوں، بالخصوص نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے مواد پر کڑی نظر رکھنے کے انتظامات کئے ہیں اور انتہا پسندی اور نفرت پر مبنی مواد ہٹا دیا جاتا ہے۔ فیس بک کے بانی اور سی ای او نے اپنے صارفین کی تعداد 2 ارب سے بڑھنے کے بعد فیس بک کمیونٹی سے خطاب کیا اور سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کا دفاع کیا۔

سماجی ویب سائٹ فیس بک صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرگئی: Reviewed by on . واشنگٹن: فیس بک کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوگئی۔ فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سال 2004 میں ہوا تھا۔بدھ کو واشنگٹن: فیس بک کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہوگئی۔ فیس بک کا آغاز ہاورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کی ایک سماجی ویب سائٹ کے طور پر سال 2004 میں ہوا تھا۔بدھ کو Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top