ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » سمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لئے مضر

سمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لئے مضر

اپنے سمارت فونز کو رات میں‌بار بار دیکھنا کوئی اچھی عادت نہیں. سمارت فون کی سکرین سے چمکدار نیلی روشنی خارج ہوتی ہے تاکہ آپ انہیں‌سورج کی تیز روشنی میں بھی دیکھ سکیں. مگر رات میں‌یہ روشنی دماغ کو الجھن میں‌ڈال دیتی ہے کیونکہ یہ سورج جیسی چمک کی نقل ہوتی ہے. اس کے نتیجے میں دماغ ایک ہارمون میلاٹونین کو بنانا چھوڑ دیتاہے جو ہمارے جسم کو سونے کے وقت کے بارے میں آگاہ کرتا ہے، اس طرح سمارٹ فون کی روشنی نیند کے چکر میں مداخلت کرتی ہے اور سونا مشکل تر ہو جاتا ہے. اس کے نتیجے میں‌سنگین طبی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے.

اسی طرح‌رات کو سمارٹ فون کی روشنی اور نیند متاثر ہونے سے مثانے کے کینسر میں‌مبتلا ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے.

young cell phone addict man awake at night in bed using smartphone for chatting flirting and sending text message in internet addiction and mobile abuse concept

young cell phone addict man awake at night in bed using smartphone for chatting flirting and sending text message in internet addiction and mobile abuse concept

طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق سمارت فونزسے خارج ہونے والی روشنی نیند کے شیڈول میں‌تبدیلی کا باعث بنتی ہے. جس سے اگلے دن کی یاداشت پربرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں. اسی طرح کچھ شواہد ہ بھی سامنے آئے ہیں کہ یہ روشنی پردہ چشم کو نقصان پہنچا کر بینائی کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس حوالے سے تحقیق کی جارہی ہے کہ یہ روشنی کہیں آنکھوں‌میں‌موتیے کا سبب تو نہیں‌بنتی. مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں‌یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمارٹ فونز کی روشنی خارج ہونے سے اگر میلا ٹونین کی مقدار متاثر ہو تو نہ صرف ڈپریشن بلکہ موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے.

سمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لئے مضر Reviewed by on . اپنے سمارت فونز کو رات میں‌بار بار دیکھنا کوئی اچھی عادت نہیں. سمارت فون کی سکرین سے چمکدار نیلی روشنی خارج ہوتی ہے تاکہ آپ انہیں‌سورج کی تیز روشنی میں بھی دیکھ اپنے سمارت فونز کو رات میں‌بار بار دیکھنا کوئی اچھی عادت نہیں. سمارت فون کی سکرین سے چمکدار نیلی روشنی خارج ہوتی ہے تاکہ آپ انہیں‌سورج کی تیز روشنی میں بھی دیکھ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top