اتوار , 23 جولائی 2017

Home » اہم » سمندری آلودگی اور ماحول پر اثرات:

سمندری آلودگی اور ماحول پر اثرات:

سمندری آلودگی میں سمندری ماحول کی بڑی اھمیت ھے۔سمندری سطح آب کے نتیجے میں بیکٹیریا جانوروں
اور پودوں کی باقیات کو پیٹرولیم قسم کی اشیاء میں تبدیل کر دیتا ھے۔اور پیٹرولیم کو اس کے ماخذ سے منتقل
کرنے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔خام تیل ایک بودار مادہ ھے اس میں زیادہ تر کاربن اور ہائیڈروجن کے
مرکبات یعنی ہائیڈروکاربن ھوتے ہیں۔ان ہائیڈروکاربن میں کچھ سمی مرکبات ایسے ھوتے ھیں جو خردٹامیوں
کی تحلیل میں مزاحمت کرتے ھیں۔بعض پولی ایرومیٹک ہائیڈروکاربن میں سرطانی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
اگر یہ مرکبات پانی،ماحول میں شامل ہو جائیں تو ان سے انسانی صحت کے مسائل پیدا ھو سکتے ہیں۔ ایک
اندازے کے مطابق سمندری پانی ہر سال ١٢ ملین میڑک ٹن پیٹرولیم سے ،تیل کے ٹینکوں سے رسنے سے
بندرگاھوں پر ان کی صفائی اور تیل پھرنے سے آلودہ ھو جاتا ھے۔ جس سے سمندری آلودگی میں روز بہ
روز اضافہ ہو رہا ھے۔ ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں ڈاکٹر مبینہ کا خیال ھے کہ:-
َآلودگی کی خراب ترین شکل فضائی آلودگی ھے۔خصوصا شہروں میں بڑی بڑی فیکڑریوں ک چمنیوں اور
خستہ حال گاڑیوں س نکلنے والا دھواں ،بچوں کے لئے کیا بڑوں کے لئے بھی انتہائی مہلک ھے“۔
یونیسیف کی رپورٹ ے مطابق آلود پانی کے استمعال اور صحت عامہ کے فقدان کے باعث دنیا بھر میں ٣۔٤
ملین لوگ سالانہ،جن کی اکثریت بچوں کی ھوتی ھے مر جاتے ہیں۔٢٠٠٠بچے روزانہ ڈائریا سے مر جاتے
ہیں۔
آلودہ پانی کا مسئلہ دنیا بھر کا مسئلہ ھے۔خاص طور پر رقی پزیر ممالک اس مسئلہ سے سنگینی کے ساتھہ
دوچار ہیں۔صرف ایشیاء کے ١٠ممالک ایسے ہیں جہاں ہر ٥ سال سے کم عمر بچوں میں اموات کا تناسب
٣٤فیصد بچے شامل ھے۔ پاکستان بھی ان دس ایشیائی ممالک میں شامل ھے جہاں آلودہ پانی پینے سے اموات
میں روز بہ روز اضافہ ھوتا جارہا ھے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ٧٥فیصد افراد آلودہ پانی پیے سے
مختلف بیماروں س متاثر ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہں کر پائی ھے۔
ضرورت اس امر کی ھے کہ حکومت اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے
سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تا کہ پاکستان کی عوام کو پیے کا صاف پانی میسر و سکے ۔اس کے علاوہ
سمندری آلودگی سے نپٹنے کے سلسلے میں بھی حکومت پاکستان کو ٹھوس اقدامات کرنا ھوں گئے۔

سمندری آلودگی اور ماحول پر اثرات: Reviewed by on . سمندری آلودگی میں سمندری ماحول کی بڑی اھمیت ھے۔سمندری سطح آب کے نتیجے میں بیکٹیریا جانوروں اور پودوں کی باقیات کو پیٹرولیم قسم کی اشیاء میں تبدیل کر دیتا ھے۔اور سمندری آلودگی میں سمندری ماحول کی بڑی اھمیت ھے۔سمندری سطح آب کے نتیجے میں بیکٹیریا جانوروں اور پودوں کی باقیات کو پیٹرولیم قسم کی اشیاء میں تبدیل کر دیتا ھے۔اور Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top