بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کا کارنامہ:

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کا کارنامہ:

سندھ کے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کو ابھی آئے ہوئے ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ان کا ایک حیرت انگیز کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ جس نے ہمیں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی یاد دلا دی۔ قائم علی شاہ تو ایوان میں اپنی سیٹ بھول جاتے تھے۔ چلو قائم علی شاہ کا تو کہا جا سکتا ہے کہ عمر کا تقاضہ ہے لیکن مراد علی شاہ صاحب کو کب سے بھولنے کی بیماری ہوئی ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے ٢ روز قبل پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری تو دی مگر فاتحہ پڑھے بغیر روانہ ہو گئے۔ گڑھی خدا بخش پہنچے تو وہاں ذالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور باقاعدہ فاتحہ خانی بھی کی۔ اب آپ کو یہ سوچ کر حیرت ہی ہو رہی ہو گئی کہ اپنی پارٹی قائد کے مزار پر فاتحہ کرنا اور بابائے قوم جن کی انتھک کوششوں سے پاکستان کا قیام ہوا اور اس بابائے قوم کے مزار پر محض نام کر کے چلے جانا کیا وزیر اعلی مراد علی شاہ کو شوبہ دیتا ہے۔ ایوان میں منتخب ہو کر وعدے تو بہت کیے آپ نے سر مگر بانی پاکستان کی ملک کے لئے خدمات کا یہ صلہ دینا ٹھیک نہیں ۔

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کا کارنامہ: Reviewed by on . سندھ کے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کو ابھی آئے ہوئے ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ان کا ایک حیرت انگیز کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ جس نے ہمیں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی سندھ کے نئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کو ابھی آئے ہوئے ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ان کا ایک حیرت انگیز کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ جس نے ہمیں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top