جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » سندھ کے وزیراعلی کو گھر بھجنے کا فیصلہ

سندھ کے وزیراعلی کو گھر بھجنے کا فیصلہ

تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی آ چکی ہے۔ جی ہاں جس دن کا انتظار کراچی کے شہریوں کو تھا وہ آ گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ میں کچھ اراکین کو دوسری وزارتیں سونپی گئی ہیں جبکہ اراکین کچھ کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہےاور انہی میں سے ایک ہمارے وڈے سائیں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے پارٹی کے اس فیصلہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دبئی میں پی پی پی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کے لئیے کئی نام زیر غور ہیں اور سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان پہنچنے پر کریں گے۔ جبکہ وڈے سائیں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کراچی پہچتے ہی اپنا استعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پیش کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے اس فیصلہ پر اپنے مکمل اعتمار کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے حالیہ واقعات جس میں امجد صابری کا قتل اور عوث شاہ کے اغوا پر تفتش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ رینجرز اختیارات پر بھی پیپلز پارٹی کے اراکین کا ملا جلا تضاد دیکھنے میں آیا ۔ جس کے بعد پیپلز پارٹی کے بڑوں کی دبئی میں بیٹھک ہوئی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کی خبر جیسے ہی ذرائع ابلاغ پر آئی تو اس فیصلے پر عوام کا ملا جلا موقف سامنے آیا۔

سندھ کے وزیراعلی کو گھر بھجنے کا فیصلہ Reviewed by on . تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی آ چکی ہے۔ جی ہاں جس دن کا انتظار کراچی کے شہریوں کو تھا وہ آ گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا اٹل فیصلہ کر تبدیلی آ نہیں رہی،تبدیلی آ چکی ہے۔ جی ہاں جس دن کا انتظار کراچی کے شہریوں کو تھا وہ آ گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا اٹل فیصلہ کر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top