جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » جامعات » سندھ یونیورسٹی

سندھ یونیورسٹی

سندھ یونیورسٹی صوبہ سندھ کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی ہے۔ ۲۰۱۳ ء کے مطابق یہ ہیک ( ہائر ایجوکیشن کمیشن) کےآٹھویں نمبر پر آئی تھی۔ اس یونیورسٹی میں سوشل سائنس، کامرس، بزنس ایڈمنسٹریشن، نیچرل سائنس، اسلامیات اور آرٹس کے متعلق مضمون پڑھائے جاتے ہیں۔
یہ یونیورسٹی ۱۹۴۷ ء میں پاکستان بنتے ہی قائم ہوئی تھی۔ جب پاکستان آزاد ہوا تو اس بات کی ضرورت پڑی کہ سندھ کی تعلیم کے لیے ایک پلیٹ فارم میسر آئے۔ کیونکہ اس وقت پاکستان میں صرف پنجاب یونیہرسٹی تھی۔ اور سندھ کے لوگ بمبئی یونیورسٹی کا رخ کرتے تهے جو اب بھارت کا حصہ بن گئی تھی۔ تب سنھ کے لیے تعلیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس یونیورسٹی کا افتتاح کیا گیا۔ ابتداء میں یہ یونیورسٹی کراچی میں قائم کی گئی۔ ۱۹۵۱ میں سندھ کا دارالحکومت حیدرآباد کو بنانے کی وجہ سے اسے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ اور ابھی یہ جامشورو میں پائی جاتی ھے جو حیدرآباد سے ۱۵ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس یونیورسٹی کے دس کیمپس ہے۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف اپنے شہر بلکہ پورے حیدرآباد کے گریجویٹ اور انڈڑ گریجویٹ کالجوں کا احاطہ کرتی ہے۔ جس میں ۴ قانون کے کالج اور ۷۴ دوسرے کالجز ہے۔ اس کے چانسلر گورنر آف سنده ہے جبکہ وائس چانسلر پروفیسرعابددہ تہرانی ہے۔
یہاں پر پی- ایچ- ڈی ایم- فل اور گریجویٹ انڈر گریجویٹ اور اونرز کے ڈگری پروگرام ہوتا ہے۔ جو لوگ اونرز گریجویشن کرتے ہیں جوکہ تین سال کا ہوتا ہے۔ ان کے لیے ایک سال کا ماسٹر ڈگری پروگرام ہے۔ اور سمپل گریجویشن جوکه ایک سال کا ھوتا ہے ان کے لیے دو سال کا۔ اس کے علاوہ بزنس اور سائنس کے مضمون میں چار ساله گریجویشن پروگرآم ہے۔
یہاں پر ۲۰ ٹیچنگ بلاکس، ۳۹ انسٹیٹیوشنل ڈیپارٹمنٹ اور جن سے ۱۸۰۰ طالب علم سہولت پاتے ھیں۔ ۲۰۰ اساتذہ وهاں اپنے علم کا نور بکھیرتے ہیں۔اس کے علاہ لائبریریز، کھیلوں کےمیدان اور جیمنازیم اور اور اس کے علاوہ انسٹیٹیوشن آف سندھ کی عمارت بهی وھی پائی جاتی ہے جھاں آپ سندھ کی ثقافت سے روشناس ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس یونیورسٹی کا برطانوی یونیورسٹیز کے ساتھ لنک ہے جن میں یونیورسٹی آف درہم اور یونیورسٹی آف مانچسٹر جیسی یونیورسٹیز شامل ہے۔ اگر آپ کو ایک اچھی یونیورسٹی کی تلاش میں ہے تو سندھ یونیورسٹی چند قدم کے فاصلے پرہے.

سندھ یونیورسٹی Reviewed by on . سندھ یونیورسٹی صوبہ سندھ کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی ہے۔ ۲۰۱۳ ء کے مطابق یہ ہیک ( ہائر ایجوکیشن کمیشن) کےآٹھویں نمبر پر آئی تھی۔ اس یونیورسٹی میں سوشل سائن سندھ یونیورسٹی صوبہ سندھ کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی ہے۔ ۲۰۱۳ ء کے مطابق یہ ہیک ( ہائر ایجوکیشن کمیشن) کےآٹھویں نمبر پر آئی تھی۔ اس یونیورسٹی میں سوشل سائن Rating:
scroll to top