جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادینے والے بولی وڈ سپر اسٹارز کے بچے:

سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادینے والے بولی وڈ سپر اسٹارز کے بچے:

ویسے تو بولی وڈ انڈسٹری سے منسلک ہر شخص ہی اپنے آپ میں ایک اسٹار ہوتا ہے لیکن وہ شخص ایسے ہی اسٹار نہیں بن جاتا بلکہ اس کامیابی کے پیچھے اس کی انتھک محنت اورکچھ کر دکھانے کی جدوجہد بھی شامل ہوتی ہے۔لیکن اگر بات کی جائے انکی اگلی جنریشن (اولاد) کی تو ان کے بارے میں یہ مثال غلط نہ ہوگی کہ یہ “منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے”۔ان میگا اسٹارز کے گھر پیدائش کی وجہ سے ان بچوں کی فین فولوونگ بناء کچھ کئے اپنے ماں باپ کی طرح بہت زیادہ ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔سوشل میڈیا خود کو منوانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور اسی ذریعے کو استعمال کرتے ہوئے بولی وڈ کے یہ کِڈ اسٹارز ابھی سے اس گلیمر سے بھر پور انڈسٹری میں اپنے وجود کو محسوس کروارہے ہیں اور اپنے ہزاروں مداحوں سے داد وصول کررہے ہیں۔
سہانا اور آریان خان:
بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا خان سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں آریان کی عمر اس وقت 18 جبکہ سہانا کی عمر 15 سال ہے اور ان سے جلد ہی بولی وڈ میں انٹری کی توقع ہے۔
سارہ اور ابراہیم علی خان:
سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کے دونوں بچے سارہ اور ابراہیم بھی بولی وڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہیں۔یہ دونوں سوشل میڈیا پر ابھی سے کافی مقبول ہیں۔
کرشنا شروف:
اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کے بعد اب بیٹی کرشنا شروف بولی وڈ میں اپنا جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں کیونکہ ان کے بارے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد انڈسٹری میں ایک دلچسپ انٹری کرنے جارہی ہیں۔
نویا نویلی نندا:
نویا نویلی نندا امیتابھ بچن کی نواسی ہیں ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ انڈسٹری میں کئی بڑی فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں بس انتظار ہے تو اس بات کا کہ اعلان کب کیا جائے گا۔
کرن دیول:
دھرمیندرا کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بولی وڈ میں دھماکے دار انٹری کے لئے پر عزم ہیں اور ابھی اپنے پاپا کی جانب سے دیئے گئے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
جنید خان :
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عامر خان کی طرح بیشتر خصوصیات کے حامل ہیں اور اپنے پاپا کے کام میں بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
آہان شیٹھی اور آتھیا شیٹھی:
اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی نے تو اپنے بولی وڈ کریئر کا آغاز کرلیا ہے تاہم اب ان کے 19 سالہ بیٹے آہان کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان بہت جلد انہیں بھی لانچ کرنے والے ہیں۔
ہرش وردھن کپور:
انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے بعد اب باری ہے ان کے بیٹے ہرش وردھن کی اور ذرائع کے مطابق انہیں بھی جلد ہی بولی وڈ انٹری ملنے والی ہے۔
آرو کمار:
بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنا کے 13 سالہ بیٹے آرو کی سوشل میڈیا پر ابھی سے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ اس وقت وہ مارشل آرٹس سیکھ رہے ہیں ساتھ ہی وہ اسپورٹس میں بھی کافی ایکٹو ہیں۔

سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادینے والے بولی وڈ سپر اسٹارز کے بچے: Reviewed by on . ویسے تو بولی وڈ انڈسٹری سے منسلک ہر شخص ہی اپنے آپ میں ایک اسٹار ہوتا ہے لیکن وہ شخص ایسے ہی اسٹار نہیں بن جاتا بلکہ اس کامیابی کے پیچھے اس کی انتھک محنت اورکچھ ویسے تو بولی وڈ انڈسٹری سے منسلک ہر شخص ہی اپنے آپ میں ایک اسٹار ہوتا ہے لیکن وہ شخص ایسے ہی اسٹار نہیں بن جاتا بلکہ اس کامیابی کے پیچھے اس کی انتھک محنت اورکچھ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top