پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات:

سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات:

آج کل کے ترقی یافتہ دور میں دنیا کے اربوں افراد سوشل میڈیا منسلک ہیں

آج کل کے ترقی یافتہ دور میں دنیا کے اربوں افراد سوشل میڈیا منسلک ہیں اور ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس نے دوسروں کے ساتھ مربوط ہونے اور تعلقات بڑھانے کا ایک اضافی طریقہ فراہم کیا ہے لیکن وہیں یہ ممکنہ طور پر سائبر غنڈہ گردی، سماجی رقابت اور تنہائی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔سماجی ویب سائٹس فیس بک ، ٹویٹر، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کرداروں کی تمثیل نگاری کے ذریعے تشدد، جرائم اور فحاشی کا پہلو اجاگر ہونے سے کم عمر بچوں کی ذہنی نشونما اور شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
والدین کی بچوں پر عدم توجہی کے باعث بچوں میں اپنے مسائل خود حل کرنے کے لیے فیصلے کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے معاشرے میں شدید بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ ان میں سرفہرست ٢٠ سے ٣٥ سال کے عمر کے بچوں کی ہوتی ہے۔ اگر والدین ان کو اس چیز کی آزادی دیتے ہیں تو ان کو چاہئے کہ وہ ان پر نظر بھی رکھے کہ کہیں اس وسائل کا غلط استعمال تو نہیں کر رہے۔اور بچہ جب اس حوالے سے والدین سے رجوع کریں تو والدین کو بچوں کی بات غور سے سننی چاہیے اور مضبوط دلائل سے انہیں مطمئن کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات: Reviewed by on . آج کل کے ترقی یافتہ دور میں دنیا کے اربوں افراد سوشل میڈیا منسلک ہیں اور ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس نے آج کل کے ترقی یافتہ دور میں دنیا کے اربوں افراد سوشل میڈیا منسلک ہیں اور ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس نے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top