جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » تحقیق و جستجو » سگریٹ نوشی ترک کرنے کے سات آسان طریقے

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے سات آسان طریقے

سگریٹ نوشی صحت کے لیے اچھی نہیں ہے سب جانتے ہیں ایک سگریٹ نوش کو بھی اس کا احساس ہوگا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسے ترک کرنا اتنا آسان نہیں جتنا دوسرے نشے کو۔ کچھ اس وجہ سے بھی دوسرے نشے کرنے والے کے مقابلہ میں ایک سگریٹ نوش کو کوئی برا بھلا نہیں کہتا اور قانونی طور پر اس کی اجازت بھی هے۔ پھر بھی ان سب چیزوں کے باوجود اس کے نقصان ختم نہیں ہوجاتے ۔ سو درج ذیل چند طریقے دیے گئے ہیں جو انشاالله آپ کی سگریٹ کی عادت کو ترک کرنے میں مدد کریں گے۔
*سب سے پهلے اپنے آپ کو یقین دلانا ضروری ہے کہ سگریٹ ایک بہت بری چیز ہے۔ اس کے لیے اپنی نوٹ بوک میں ایک صفحے کے درمیان حاشیہ کهینچیے اور ایک طرف اس کے نقصانات اور دوسری طرف فائدے لکھے ۔ آپ انٹرنیٹ کی مدد سے سگریٹ کے نقصانات دیکھیں یا ان لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں جنھوں نے اس مضر شے سے نقصان اٹھائے ہیں۔ جب آپ کا نقصان ک خانہ فائدے کے خانے سے بڑھ جائے پھر آپ تیار ہے۔
*یہ سوچیں کہ جب اپ سگریٹ پیتے ہیں تو آپ کے آس پاس کے لوگوں پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے اور آپ کی تصویر ان کی نظر میں کیسی بنتی ہے۔؟ مثال کے طور پر آپ یہ سوچیں کہ سگریٹ پینے سے اس کی بدبو کی وجہ سے لوگ میرے پاس بیٹھنے سے کترائیں گے۔
* دو خط اپنے آپ کو لکھیں اس وقت کا تصور کر کے جب آپ پچاس سال کے ہو جائے گے۔ ایک میں اس انسان کو خط لکهیے جو ایک سگریٹ نوش ہے اور اس کی وجہ سے اسے طرح طرح کی بیماریاں لگی ہوئی ھے۔ دوسرے اس خوشباش انسان کو خط لکھیں جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش اور صحتمند زندگی گزار رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ سگریٹ آپ کا کیا نقصان کریں گی ۔ اس سے آپ کا ارادہ مضبوط ہوگا۔
*اپنے ڈاکٹر سے مشوره لیں ۔ یہ ایک بہترین طریقہ ہے سگریٹ چھوڑنے کا آپ کا معالج آپ کو بہترین مشورہ اور مد دے سکتا ہے ۔ آپ کے معالج کی رہنمائی آپ کی مدد کرسکتی ھے۔
*سگریٹ کا تبادل ڈھونڈ لیں۔ جب آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تب اس کے بدلے میں کوئی چیونگم، یا ایسی کوئی چیز جو آپ کو سگریٹ کا تبادل مل جائے۔ سبز چائے میں سائنس کی ریسرچ کے مطابق نیکٹون کی مقدار ہوتی ہے سو اگر آپ کو سگریٹ کی طلب ہوتب وه پی لیجیے۔
*آپ شروع میں ایک دم سگریٹ نہیں چھوڑ سکتے تو آہستہ آہستہ اس کی مقدار کم کر دیں۔ جیسے اگر آپ ایک پیکٹ ایک ہفتہ چلاتے ہیں تو اس ایک پیکٹ کو تین ہفتے تک چلائیے ۔ اس طرح آہستہ آہستہ دن بڑهاتے جائیے اور سگریٹ کم کرتے جائیے.
*جب سگریٹ کی طلب ہو تہ کچھ ایسا کیجیے کہ جس سے آپ کو خوشی ملے جیسے فلم دیکھ لیں۔ یا فیملی کے ساتھ وقت بتائے۔ ایسا کام کریں جس سے آپ کہ سکون ملے۔ سب سے اہم کام ہر کامیابی پر اپنی حوصلہ افزاء کریں اور اپنی کوشش کم میں مت کریں۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے سات آسان طریقے Reviewed by on . سگریٹ نوشی صحت کے لیے اچھی نہیں ہے سب جانتے ہیں ایک سگریٹ نوش کو بھی اس کا احساس ہوگا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسے ترک کرنا اتنا آسان نہیں جتنا دوسرے نشے کو۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے اچھی نہیں ہے سب جانتے ہیں ایک سگریٹ نوش کو بھی اس کا احساس ہوگا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسے ترک کرنا اتنا آسان نہیں جتنا دوسرے نشے کو۔ Rating:
scroll to top