جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » شادی کی گولڈن جوبلی؛دلیپ کمارنے وہ کردکھایا جوکوئی شوہرنہ کرے

شادی کی گولڈن جوبلی؛دلیپ کمارنے وہ کردکھایا جوکوئی شوہرنہ کرے

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اوران کی خوبصورت اہلیہ سائرہ بانو کو شادی کے بندھن میں بندھے پچاس سال مکمل ہو گئے۔ شادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پردلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اس طویل رفاقت کی خوبصورت داستان تصاویر اور مختصر پیغامات سے منفرد انداز میں بیان کی۔
اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے دلیپ کمارنے( جو پاکستان سے تعلق رکھنے کے باعث یہاں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے کہ بھارت میں )سائرہ بانو کو احساس دلایا کہ ان کا دل آج بھی بالکل پہلے جیسی ہی شدت رکھتا ہے جیسا کہ گیارہ اکتوبرانیس سو چھیاسٹھ کو ان کی شادی کے موقع پرتھی۔
لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے خوبصورت پیغامات کے ساتھ اپنی اور سائرہ کی کئی یادگار تصاویراپ لوڈ کی ہیں۔دلیپ کمار نے شادی کی سالگرہ سے قبل ٹویٹ کیا کہ اللہ بہت رحم دل ہے، میں اور سائرہ کل شادی کے پچاس سال مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں ای میلز، پیغامات اور فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔اپنے پرانے المبز میں سے نکالی گئی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلیپ کمار نے لکھا ’’ ایک محبت جو پچاس سال سے زیادہ عرصے سے مضبوطی سے قائم ہے، اس کرم کا شکر کیسے ادا کروں۔ایک اورتصویر میں انہوں نے سائرہ کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے مشہور پاکستانی لیجںڈ شاعر فیض احمد فیض کی معروف غزل کا مصرعہ نقل کیا۔دلیپ کمار اپنی اہلیہ سے کس قدر محبت کرتے ہیں، اس کا اندازہ اس تصویر اور ٹویٹ سے لگایاجاسکتا ہے۔ کہتے ہیں، ’’بنت ماہتاب ہو، گردوں سے اترآئی ہو‘‘۔
اپنے جذبات و احساسات کو بیان کرنے کیلئے دلیپ کمار نے بنگالی اور انگریزی زبان کے نوبل انعام یافتہ ادیب رابندراناتھ ٹیگور کا ایک قول بھی لکھا۔ایک اور ٹویٹ میں بھی سائرہ کیلئے ہی پیغام ہے کہ ’’جب تک میں تم سے ملا نہ تھا تسکین دل محزوں نہ ہوئی‘‘۔سائرہ کے ساتھ شیئر کی گئی ایک خوبصورت تصاویر میں دلیپ کمار نے اپنا پیار ایک لائن میں سمودیا۔ ’’میرا وجود یہ کب کا بکھر گیا ہوتا‘‘۔قدرے نئی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دلیپ کمار کہہ رہے ہیں کہ چلو پیار کی کہانی پھر سے دہراتے ہیں۔شادی کی گولڈن جوبلی پر دلیپ کمار نے اپنی اور سائرہ بانو کی جانب سے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ویڈیو اپ لوڈ کی۔خاص بات یہ ہے کہ لیجنڈری اداکار کی جانب سے تمام ٹویٹس اردو اور انگریزی زبان میں کیے گئےجو ان کا خاصہ رہا ہے۔

شادی کی گولڈن جوبلی؛دلیپ کمارنے وہ کردکھایا جوکوئی شوہرنہ کرے Reviewed by on . بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اوران کی خوبصورت اہلیہ سائرہ بانو کو شادی کے بندھن میں بندھے پچاس سال مکمل ہو گئے۔ شادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پردلیپ کمار نے بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اوران کی خوبصورت اہلیہ سائرہ بانو کو شادی کے بندھن میں بندھے پچاس سال مکمل ہو گئے۔ شادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پردلیپ کمار نے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top