اتوار , 23 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » شرمین عبید چنائے نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا:

شرمین عبید چنائے نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا:

شرمین عبید چنائے جیسی خواتین قوم کے لیے باعث فخر ہیں

پاکستانی فلمساز اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی مختصر دستاویزی فلم دا گرل اِن دا ریور: پرائس فار فوگیونیس‘ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا ۔ یہ ان کے کیئرر کا دوسرا اکیڈمی ایواڈ ہے اس سے پہلے انہوں نے ٢٠١٢ء میں دستاویزی آسکر ایوارڈز جیت کر فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے بھی آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ یہ پاکستان ک وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے دو آسکر ایوارڈز جیت کر ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کیا۔ ان کی ستاویزی فلم دا گرل اِن دا ریور: پرائس فار فوگیونیس‘ غیرت کے نام پر خواتین کے موضوع پر مبنی ہے۔ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ایواڈ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہے کہ ان کی فلم کی وجہ سے پاکستان میں ’غیرت کے نام پر قتل‘ کا مسئلہ اجاگر ہوا ہے اور یہ ان کے لیے کسی بھی ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔ وزیر اعظم پاکستان،صدر پاکستان نے شرمین چنائے کو دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم ور صدر پاکستان نے اپنے الگ الگ پیغام میں کہا ہے کہ شرمین عبید چنائے جیسی خواتین قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ پاکستان قوم کو شرمین عبید چنائے پر فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ پاکستانی قوم کا نام بلد کریں گی۔

شرمین عبید چنائے نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا: Reviewed by on . پاکستانی فلمساز اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی مختصر دستاویزی فلم دا گ پاکستانی فلمساز اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی مختصر دستاویزی فلم دا گ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top