جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » شم ال نسیم مصری مقبول تہوار

شم ال نسیم مصری مقبول تہوار

  خوشی اور غم زندگی کا حصہ ہیں انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا، وہ کسی نہ کسی خاندان ، قبیلہ، گاوں، شہر اور ملک سے منسلک ضرور ہوتا ہے۔ اس لئے بہت ساری خوشیاں اور غم بھی اجتماعی ہوتے ہیں۔ خوشی کے کچھ تہواروں‌کی نوعیت مذہبی ہے مثلاعید یا کرسمس۔ مگراس کے علاوہ ہر ملک اور قوم میں ثقافتی تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔جیسا کہ آج ہم ایک ایسے تہوار کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں جومصر کی تاریخ کا قدیم ترین تہوار ہے اور اسے باقاعدہ ثقافتی حیثیت حاصل ہے۔

مصر میں شم النسیم کا تہوار بہت اہم ہے۔ اس تہوار کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے۔ یہ جشن ماہ اپریل میں‌ایسٹر کے فورآبعد منایا جاتا ہے۔ یہ بہار کی آمد کا جشن ہے۔ مسلمان اور مسیحی برادی، سب یہ تہوار مناتے ہیں۔ شم النسیم کے لفظی معنی تازہ ہوا میں‌سانس لینا ہے۔

اس دن دریائے نیل میں‌بے شمار کشتیاں نظر آتی ہیں۔ لوگ خاص طرز کی مچھلی پکاتے ہیں۔ انڈے ابال کر ان کے اوپر رنگ کیا جاتا ہے۔ وہ پھر مہمانوں کو پیش کئے جاتے ہیں۔

hand-painted-easter-eggs

قدیم مصریوں کا عقیدہ تھا کہ کرہ ارض پر افرینش حیات اسی روز ہوئی تھی۔ تب مصر میں‌لوگ انڈے ابال کر ان کے اوپر دعائیں اور نیک خواہشات لکھ کر درختوں‌پر باندھ دیتے ۔ ان کا اعتقاد تھا کہ اس طرح یہ دعائیں شرف قبولیت پاتی ہیں۔ اب یہ اعتقاد تو بدل چکا البتہ روایت کے طور پر رنگین انڈے اب بھی شم النسیم کا حصہ ہیں۔

شم ال نسیم مصری مقبول تہوار Reviewed by on .   خوشی اور غم زندگی کا حصہ ہیں انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا، وہ کسی نہ کسی خاندان ، قبیلہ، گاوں، شہر اور ملک سے منسلک ضرور ہوتا ہے۔ اس لئے بہت ساری خوشیاں او   خوشی اور غم زندگی کا حصہ ہیں انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا، وہ کسی نہ کسی خاندان ، قبیلہ، گاوں، شہر اور ملک سے منسلک ضرور ہوتا ہے۔ اس لئے بہت ساری خوشیاں او Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top