جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش:

شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش:

شہرقائد میں ہفتے کی صبح سے ہی شدید گرمی تھی اوردوپہر12 بجے تک درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم آناً فاناً ہی گہرے سیاہ بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انند فانند پورے شہر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش نے شہرقائد کے موسم کو سوہانہ کر دیا۔موسم کی اس تبدیلی کا شہریوں نے بھی خوب لطف اٹھایا اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس گزشتہ 3 برسوں کے مقابلے میں زائد بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔
بارش کے بعد شہرقائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں اور ہر بار کی طرح کےالیکٹرک پھراہوا ناکام،باران رحمت پھرزحمت بنادی۔بارش کے قطرے پڑتے ہی فیڈرٹرپ ہوگئے۔کے الیکٹرک کا ناکارہ نظام بارش نہ سہارسکا۔شہرمیں بارش کا آغازکے ساتھ ہی فیڈرکی ٹرپنگ کا آغازہوا۔چند ہی منٹوں میں متاثرہ فیڈرزکی تعداد ڈھائی سوسے تجاوزکرگئی۔کے الیکٹرک ترجمان کادعویٰ تھا کہ ڈیڑھ سوفیڈرزبحال کردیئےتاہم حقائق اسکے برعکس نظرآئے۔دوسری جانب واٹربورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نکاسی آب کےلیےعملہ طلب کرلیا گیا۔ ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے ہدایت کی ہے کہ سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کوہرصورت فعال رکھاجائے۔

شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش: Reviewed by on . شہرقائد میں ہفتے کی صبح سے ہی شدید گرمی تھی اوردوپہر12 بجے تک درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم آناً فاناً ہی گہرے سیاہ بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ م شہرقائد میں ہفتے کی صبح سے ہی شدید گرمی تھی اوردوپہر12 بجے تک درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم آناً فاناً ہی گہرے سیاہ بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ م Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top