بدھ , 22 نومبر 2017

Home » صحت و تندرستی » صحت مند غذا میں مددگار عام گھریلو ٹوٹکے:

صحت مند غذا میں مددگار عام گھریلو ٹوٹکے:

اچھی، ذائقہ دار اور صحت مند غذا ہر کوئی کھانا اور بنانا چاہتا ہے، لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لیے لازمی ہے کہ غذا کی تیاری میں کام آنے والی اشیاء تازہ ہوں۔لیکن تازہ اشیاء کو پہنچاننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، حالانکہ تازہ غذائی اشیاء کو پہچاننا مشکل کام نہیں، خراب اور تازہ اشیاء میں فرق کرنا عام بات ہے۔تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر کوئی تازہ اشیاء کو پہنچاننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔درج ذیل نسخوں کو اپنا کر آپ بھی اپنے لیے تازہ اشیاء خرید سکتے ہیں، یا پھر غذائی اشیاء کو دیر تک تازہ رکھ سکتے ہیں۔
انڈوں کو پہچانیں:
ویسے تو خراب اور صحیح انڈوں میں فرق کرنا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن دکاندار اتنے ہوشیار ہوتے ہیں کہ خراب انڈوں کو بھی تازہ کہ کر فروخت کردیتے ہیں۔لیکن صحیح اور خراب انڈوں میں فرق کرنا بہت آسان ہے۔ایک گلاس یا کپ پانی میں انڈا ڈالیں، اگر وہ صحیح ہوگا تو ڈوب جائے گا، اگر خراب ہوگا تو نہیں ڈوبے گا۔
لیموں کو کاٹے بغیر اپنی ضرورت پوری کریں:
بعض دفعہ کھانا پکاتے وقت مکمل لیموں کی ضرورت نہیں پڑتی، لیکن ہر کوئی تھوڑی سی ضرورت کے لیے بھی پورا لیموں کاٹ دیتا ہے، جس کے بعد بچ جانے والا لیموں سوکھ کر ضائع ہوجاتا ہے۔لیکن اپنی ضرورت کے مطابق لیموں سے رس نکالنا اور بقیہ لیموں کو محفوظ کرنا نہایت آسان ہے۔کسی بھی نوکدار چیز سے لیموں کو پنکچر کریں، وہاں سے رس کے چند قطرے نکالیں، اور لیموں کو واپس محفوظ جگہ پر رکھ دیں،اس عمل سے آپ کی ضرورت بھی پوری ہوگی، اور لیموں بھی ضائع نہیں ہوگا۔
سبزیوں کو ایک ماہ تک تازہ رکھیں:
اگر تو آپ سبزیاں کھانے کے شوقین ہیں، اور سبزیاں پہلے سے لے کراسٹاک کرنا چاہتے ہیں، مگر آپ ڈرتے ہیں کہ کہیں سبزیاں خراب نہ ہوجائیں تو آپ کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ یہ کوئی پریشان ہونے کی بات نہیں۔ہری سبزیوں کو دھوکر، ان میں موجود فالتو ہریالی کو نکالنے کے بعد انہیں پلاسٹک کی تھیلی میں بند کرکے فریج میں رکھ دیں، سبزیاں ایک ماہ تک ذائقہ دار رہیں گی۔
تیز پات کا ذائقہ برقرار رکھیں:
باقی سارہ گرم مصالحہ تو ایک باکس میں سما جاتا ہے، لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ تیز پات کو محفوظ کرنے کے لیے کئی افراد کے پاس کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہوتا۔تاہم تیز بات کو ذائقہ دار اور محفوظ رکھنا بھی بلکل آسان ہے۔شیشے کی ایک جار میں تیز پات کو ترتیب سے بھردیں، خیال رہے کہ تیز پات زیادہ نہ ہوں، استعمال کے وقت ضرورت کے مطابق جار سے تیز پات نکالیں، اور پھر جار بند کریں، اس نسخے سے تیز پات ایک مہینے سے زیادہ وقت تک ذائقہ دار رہیں گے۔

صحت مند غذا میں مددگار عام گھریلو ٹوٹکے: Reviewed by on . اچھی، ذائقہ دار اور صحت مند غذا ہر کوئی کھانا اور بنانا چاہتا ہے، لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لیے لازمی ہے کہ غذا کی تیاری میں کام آنے والی اشیاء تازہ ہوں۔لیکن ت اچھی، ذائقہ دار اور صحت مند غذا ہر کوئی کھانا اور بنانا چاہتا ہے، لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لیے لازمی ہے کہ غذا کی تیاری میں کام آنے والی اشیاء تازہ ہوں۔لیکن ت Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top