جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » صنم بلوچ کی مقبولیت بھارت میں:

صنم بلوچ کی مقبولیت بھارت میں:

کہتے ہیں دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات افراد موجود ہوتے ہیں تاہم یہ کتنا سچ ہے اس بارے میں کہنا کافی مشکل ہے، پاک بھارت میں ایک جیسی شکل کے تونہیں لیکن ایک دوسرے سے بے انتہا مشابہت رکھنے والے اداکار موجود ہیں.انہی اداکاروں میں ایک نام صنم بلوچ کا ہے.اکستان کی خوبرو اداکارہ اورمیزبان صنم بلوچ سے کون واقف نہیں تاہم آج کل بھارت میں صنم اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما سے بے انتہا مشابہت کے باعث مقبول ہیں، دونوں اداکاراؤں کے چہروں کے نقش و نگار کے درمیان اتنی زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے کہ فرق کرنا مشکل ہے۔بھارتی ویب سائٹ "دانک بھاسکر" کا کہنا ہے کہ صنم بلوچ انوشکا شرما جیسی دکھتی ہیں اور آج کل انوشکا شرما بالی ووڈ اداکار شارخ خان کے ساتھ فلم بنا رہی ہیں اور یہ فلم 4 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے تاہم اس فلم کے باعث انوشکا شرما خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اسی کے باعث بھارتیوں نے صنم بلوچ کو انوشکا شرما کا ہم شکل قرار دے دیا ہے۔

صنم بلوچ کی مقبولیت بھارت میں: Reviewed by on . کہتے ہیں دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات افراد موجود ہوتے ہیں تاہم یہ کتنا سچ ہے اس بارے میں کہنا کافی مشکل ہے، پاک بھارت میں ایک جیسی شکل کے تونہیں لیکن ایک دوسرے کہتے ہیں دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات افراد موجود ہوتے ہیں تاہم یہ کتنا سچ ہے اس بارے میں کہنا کافی مشکل ہے، پاک بھارت میں ایک جیسی شکل کے تونہیں لیکن ایک دوسرے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top