بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اضافی » طویل فضائی سفر میں صحت مندی کا اصول

طویل فضائی سفر میں صحت مندی کا اصول

ایئر پورٹ پر ملنے والا فاسٹ فوڈ، دوران سفر تھکاوٹ، ایئر پورٹ کا مصروف ماحول وہ عوامل ہیں جو ممکنہ طور پر آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ذیل میں چند تراکیب بتائی جائیں گی جن کی مدد سے آپ اس تھکاوٹ والے سفر کو شکست دے کر ماحول خوشگوار اور جسم کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

پانی، مشروبات کا کم استعمال

دوران سفر پانی کا استعمال زیادہ نہ کریں، پانی کی طلب یا کسی مشروب کی پیاس لگے تو کوشش کریں کہ کم سے کم مقدار میں گزارہ ہوجائے۔ زیادہ مشروبات پینے سے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو دوران سفر صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

نیند اپنے وقت کے مطابق لیں۔

بہت سے مسافر دوران پرواز زیادہ سے زیادہ نیند کو ترجیح دیتے ہیں۔ انکی کوشش ہوتی ہے کہ مسلسل سوئے رہیں، تاکہ سفر آسانی سے کٹ جائے مگر یہ بے وقت کا سونا صحت کے لئے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ جو آپکا روز سونے کا وقت ہے اسی وقت سوئیں بقیہ وقت میں کو ئی دوسری مصروفیت تلاش کریں۔

چلتے پھرتے رہیں

دوران پرواز زیادہ بیٹھے رہنے یا سو جانے سے دوران خون گڑ بڑ کر سکتا ہے جو ٹانگوں اور پیروں میں درد کا سبب بن سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ وقفہ وقفہ سے چکر لگا تے رہیں۔پیٹ میں ہو ا کا بڑھ جانا بھی زیادہ دیر چہل قدمی نہ کرنے سے ہو جاتا ہے۔ stay-healthy-on-flights

طویل فضائی سفر میں صحت مندی کا اصول Reviewed by on . ایئر پورٹ پر ملنے والا فاسٹ فوڈ، دوران سفر تھکاوٹ، ایئر پورٹ کا مصروف ماحول وہ عوامل ہیں جو ممکنہ طور پر آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ذیل میں چند تر ایئر پورٹ پر ملنے والا فاسٹ فوڈ، دوران سفر تھکاوٹ، ایئر پورٹ کا مصروف ماحول وہ عوامل ہیں جو ممکنہ طور پر آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ذیل میں چند تر Rating:
scroll to top