بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا خطاب کیوں ملا:

عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا خطاب کیوں ملا:

عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اس نام سے اس لیے مشہور ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ ہیں۔فلم ساز اور اداکار نے کئی معاشی مسائل کے خلاف لڑائی بھی کی جس پر ان کو لوگوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور یوں یہ مشن ان کی طاقت بن گیا۔عامر خان ماضی میں کئی تنازعات کا شکار ہوئے لیکن انھوں نے ہر چیز کا بہت ہمت کے ساتھ سامنا کیا۔ وہ کئی سالوں سے بولی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں ۔چاہے کسی ایلین ، قانون نافذ کرنے والے یا پھر خوشی خیالی سے بھرپور اساتذہ کا کردار ہو عامر خان نے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا ہے۔عامر خان کی کامیابیوں سے بھرے کیرئیر پر ہم ایک نظر ڈالتے ہیں .
بہترین اداکار:
انھوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز اپنے انکل ناصر خان کی فلم ‘یادوں کی بارات’ میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ ان کو ‘قیامت سے قیامت تک’ کی فلم ذریعے شہرت حاصل ہوئی، اس فلم میں وہ جوہی چاولہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔اس کے بعد وہ مادھوری کے ساتھ فلم ‘دل’ میں جلوہ گر ہوئے اور پھر پوجا بھٹ کے ساتھ فلم ‘دل ہے کہ مانتا نہیں’ میں نظر آئے۔ لاتعداد ہٹ فلمیں دینے بعد ‘جو جیتا وہ سکندر’ بھی بہترین فلم کے طور پر سامنے آئی جس پر ان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ کےلیے نامزد کیا گیا۔
اداکاری سے ہٹ کے:
اداکاری کےہٹ کے عامر خان نےکئی فلموں میں ایسیسٹنٹ ہدایت کار کی خدمات بھی سرانجام دیں۔ فلم ‘ہم ہیں راہی پیار کے’ کا اسکرین پلے عامر خان نے خود لکھا تھا۔اس کے علاوہ ‘غلام’ فلم کا مشہور ِزمانہ گانا’ آتی کیا کھنڈالا’انھوں نے خود گا کر ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔انھوں نے ‘رنگ دے بسنتی’ اور ‘منگل پانڈے’ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
بہترین فلم ساز:
عامرخان نے ‘تارے زمین پر’ جیسی فلم بنا کر بولی وڈ کی تاریخ میں انقلاب برپا کیا۔ اس سے قبل وہ’لگان’ بھی پروڈیوس کرچکے تھے۔ لیکن تارے زمین پرفلم کی وجہ سے وہ بہترین اداکار کے ساتھ بہترین ہدایت کار بھی کہلائے جانے لگے۔
فیوچر پرفیکٹ:
عامر خان کی فلم ‘دھوم 3’ بولی وڈ انڈسٹری میں 300 کروڑکمانے والی پہلی فلم ہے۔فلم ‘پی کے’ کے بعد ‘دنگل’ نے بھی بولی وڈ انڈسٹری کو بہترین شاہکار سے نوازا۔عامر خان ہر کردار کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ فلموں کے لیے چاہے کتنا بھی وزن بڑھنا ہو یا گھٹانا ہو وہ اس میں ڈھلنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور کامیابی بھی سمیٹتے ہیں۔

عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کا خطاب کیوں ملا: Reviewed by on . عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اس نام سے اس لیے مشہور ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ عامر خان کو بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور وہ اس نام سے اس لیے مشہور ہیں کیونکہ وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ وہ اپنے آپ میں ایک انسٹی ٹیوٹ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top