بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » جامعات » علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوگے کہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی پاکستان میں ہے، جی ہاں! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی اس کی انرولمنٹ کی تعداد کے حساب سے سال۲۰۱۰ اور ۲۰۱۱ مں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں پہلے نمبر پر آئی ہیں۔ یہی نہیں اسے ایشیا کی سب سے پہلی اوپن یو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یه ایک ایسی یونیورسٹی ہے جو فاصلاتی نظام تعلیم کی ایشیاء کی بڑی جامعات میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ پورے ملک کی سب سے پرکشش یونیورسٹی ہے اور ہر سال سب سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لیتے ہیں۔ اور دلچسپ بات یہ ہیں کہ ان میں زیادہ تر لڑکیاں ہوتی ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نہ صرف اپنے اعلیٰ معیارِ تعلیم کی بنا پر بلکہ طالبعم کو بہترین ماحول تحقیق کے لیے فراہم کرنے پر ملک کی بهترین یونیورسٹی میں شمار هوتی ہیں۔ اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ یونیورسٹی بہت کم فیس لیتی ہے بمقابلہ دوسری یونیورسٹیز کے،یونیورسٹی کی ذمه داری حکومت اٹھاتی ہے۔ اس کے چانسلر صدرِپاکستان ہوتے ہے۔اس کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہ صیقی ہے اور اس یونیورسٹی میں ۲۸۹۹ اساتذہ اور ان کے معاون علم کا نور پھیلا رھے ہیں۔
۱۹۷۴میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت اسلام آباد میں قائم کی گئی۔ اور ۱۹۸۸ میں اس میں عربی اور اسلامیات سمیت حدیث، فقہ اور قرآن پاک کی تفسیر کی بھی تعلیم دی جانے لگی۔ اس کے علاوه یونیورسٹی ۱۹۸۲ میں سائنس اور سوشل سائنس کی تعلیم دینے لگیں۔ اس یونیورسٹی کا اہم مشن " تعلیم سب کے لیے" ہیں۔ تو جو لوگ پڑھنے کے لیںے باہر کا رخ کرتی ہیں تو کیوں نہ اپنے ملک کی ہی یونیورسٹی کو آزمایا جائے؟ جو معیار میں کسی سے کم نہیں ہے اور آپ سے چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔ یہ یونیورسٹی گریجویشن ، ماسٹر، ایم-فل اور پی-ایچ-ڈی کی تعلیم دیتی ہیں اس کے علاوہ یہ مختلف کورس اور دوسرے پروگرام کرواتی ہے جس میں دوسرے تعلیمی اداروں کے طلباء کو دعوت دیتی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی Reviewed by on . آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوگے کہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی پاکستان میں ہے، جی ہاں! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی اس کی انرولمنٹ کی تعداد کے حساب سے سال۲۰۱۰ آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوگے کہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی پاکستان میں ہے، جی ہاں! علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی اس کی انرولمنٹ کی تعداد کے حساب سے سال۲۰۱۰ Rating:
scroll to top