جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا:

فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا:

پاکستان کرکٹ کے مشہور فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔٢٠ ستمبر کو دلہا بنیں گے۔ دو سال پہلے انکا برطانوی نژاد نرگس سے نکاح ہوا تھا اب باقاعدہ رخصتی ہو گی۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے خاتمہ کے بعد محمد عامر کی زندگی خوشیوں سے بھر گئی۔پہلے قومی یم میں واپس آ کر بہترین کارکردگی سے سب کے دل جیتے اور اب اپنی زندگی میں مزید رنگ بھرے کے لئیے سر پر سہرا سجائیں گے۔٢٠ ستمبر کو دل کی ملکہ گھر کی مالکن بن جائے گی۔ ١٩ ستمر کو محمد عامر کی رسم حنا کی تقریب رکھی گئی ہے۔اگلے روز بارات گیرزن کلب میں جائے گی۔جب کہ ولیمہ کی تقریب ٢١ کو ہے۔قومی کرکٹر کی شادی کے دعوت نمے بھی تقسیم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ور تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔اگلے دن محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئیے روانہ ہو جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٣ ٹی ٢٠ کی سیریز ٢٣ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا: Reviewed by on . پاکستان کرکٹ کے مشہور فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔٢٠ ستمبر کو دلہا بنیں گے۔ دو سال پہلے انکا برطانوی نژاد نرگس سے نکاح ہوا تھا اب پاکستان کرکٹ کے مشہور فاسٹ بولر محمد عامر نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔٢٠ ستمبر کو دلہا بنیں گے۔ دو سال پہلے انکا برطانوی نژاد نرگس سے نکاح ہوا تھا اب Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top