پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے

فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے

فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے:
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان جو پچھلے کئی عرصے سے اپنی فلمز کی کامیابیوں کی بدولت فلم انڈسری پر نمبر ون ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔لیکن حال ہی میں کنگ خان کی شہرت کو اسوقت دجھکا لگا جب ایک ایوارڈ کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاروں کو چھوڑ کر پاکستانی اداکار فواد خان کو ووٹ دینا شروع کردیا۔شائقین کے ووٹ پر مبنی آؤٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈز میں فواد خان کو موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے دیگر کئی مشہور اور بڑے اداکار بھی شامل ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر فواد خان ان سب کو پچھاڑتے نظر آرہے ہیں۔اس دوڑ میں کرن جوہر اور شاہ رخ خان بھی فواد خان سے پیچھے رہ گئے۔ شاہ رخ خان کو صرف 1 فیصد ووٹ موصول ہوئے جبکہ کرن جوہر کوئی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔اب تک سب سے زیادہ ووٹ بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو موصول ہوئے جن کی تعداد ٥٦ فیصد رہی۔ ان کے بعد فواد خان شائقین کے پسندیدہ ترین فنکار بن گئے اور ان کے ووٹوں کی شرح ١٢ فیصد رہی۔پاکستانی ڈرامہ اداکار فواد خان بالی ووڈ میں دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اے دل ہے مشکل‘ ہے جس میں فواد خان نے رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کیا ہے۔ان کی فلم رواں برس ٢٨ اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فواد خان کے فینز پر امید ہیں کہ فواد خان کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا اور وہ بالی ووڈ کے میگا اسٹارز کے مد مقابل بالی ووڈ کے بے تاب بادشاہ کے طور پر ابھرے گے۔

فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے Reviewed by on . فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان جو پچھلے کئی عرصے سے اپنی فلمز کی کامیابیوں کی بدولت فلم انڈسری پر نمبر ون فواد خان مقبولیت میں میگا اسٹار شاہ رخ خان ے بھی آگے: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان جو پچھلے کئی عرصے سے اپنی فلمز کی کامیابیوں کی بدولت فلم انڈسری پر نمبر ون Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top