جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اضافی » فیس بک کا استعمال اور خودپسندی

فیس بک کا استعمال اور خودپسندی

خود پسند یا اپنے آپ سے زیادہ ستائش ایسی چیز ہے جو متعدد افراد کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے اور ایسے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بن پر سب سے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی دلچسپ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

الاباما یونیورسٹی کے مطابق سماجی رابطو ں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک خود پسند افراد کے لیے جنت سے کم نہیں اور لوگ اسے اپنے لیے مثالی پلیٹ فارم تسلیم کرتے ہیں کیونکہ وہاں وہ لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کی روز مرہ زندگی کی چاہے کتنی ہی معمولی بات ہو وہ اس کو سامنے لاکر لوگوں سے لائکس اور تعریفی کمنٹس کے ذریعے اپنی انا کو مزید توانا کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ خود پسندی کے عادی نہیں ہوتے وہ فیس بک پر اتنے سرگرم بھی نہیں ہوتے جبکہ ااپنے آپ کو پسند کرنے والے افراد اپنی تشہیر میں زیادہ مگن رہتے ہیں اور اس ویب سائٹ کو خود کو منظر عام پر لانے اور لوگوں کی ستائش حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تحقییق کے دوران محققین نے فیس سوشل نیٹ ورکس پر لوگوں کے آنے والے ردعمل یعنی لائکس اور کمنٹس کی تعداد کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد سامنے آنے والے نتائج حیران کن تھے جن کے مطابق فیس بک پر پوسٹ کرنے والا جتنا زیادہ اپنی تشہیر کرنے لگتا ہے اسے سائٹ پر لوگوں کی توجہ اتنی ہی کم ملنا شروع ہو جاتی ہے۔

دوسروں سے فائدہ اٹھا نے والے اور ہر چیز پر اپنا استحقاق سمجھنے والے افراد خود پسندی کے بد ترین اثرات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ فیس بک صارفین ایسے لوگوں کی شناخت کر کے انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دیتے ہیں۔A-woman-views-her-profile-007

فیس بک کا استعمال اور خودپسندی Reviewed by on . خود پسند یا اپنے آپ سے زیادہ ستائش ایسی چیز ہے جو متعدد افراد کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے اور ایسے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بن پر سب سے زیادہ سرگرم ہوتے ہ خود پسند یا اپنے آپ سے زیادہ ستائش ایسی چیز ہے جو متعدد افراد کی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے اور ایسے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بن پر سب سے زیادہ سرگرم ہوتے ہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top