ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اہم » لارڈز کے شیر، اولڈ ٹریفرڈ میں ڈھیر:

لارڈز کے شیر، اولڈ ٹریفرڈ میں ڈھیر:

انگلینڈ میں جاری ہونے والی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی شروعات پاکستان نے پراعتماری اور محنت سے جیت کر کی۔ پاکستانی شائقین نے اس جیت کے بعد اپنی قومی کرکٹ ٹیم سے امیدیں لگا لیں تھی کہ جس طرح قومی ٹیم نے پہلا میچ اپنے نام کیا ہے،دوسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ مگر قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شائقین کی تمام امیدو پر پانی پھیر دیا۔اور لارڈز کے فاتح شیر اولڈ ٹریفرڈ میں ڈھیر ہو گئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٣٣٠ رنر کے بھاری مارجن سےشکست دے کر چار میچوں کی سیریز ١-١ سے برابر کر دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس میچ میں لولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ بری طرح ناکام رہیں۔ پہلی اننگز میں لولرز کی خراب لولنگ کی بدولت انگلینڈ ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ جب قومی ٹیم بیٹنگ کرنے آئی تو ایسا لگ رہا تھا کہ کرکٹ کھیلنا بھول گئے ہوں۔ شروع کے اوپنرز جلد ہی آؤٹ ہو کر چلے گئے تو دوسرے کھلاڑی کیسے ان سے پیچھے رہتے، ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو کر جاتا رہا۔ بس ہمت کری تو صرف قومی کپتان مصاح الحق نے جو آخری وقت تک کوشش کرتے رہے کہ ٹیم زیادہ رنز کا تعاقب کر پائے لیکن انکی ہمت بھی جواب دے گئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا ۔ لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اور یوں لارڈز ٹیسٹ میں ہیرو مانے جانے والے اولڈ ٹریفرڈ میں شکست کا مزا چکھ کر قوم کا نظر میں زیرو ہو گئی۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتماری شکست کی وجہ بنی ۔لیکن امید ہے کہ ٹیم اگلے دو میچوں میں کم بیک کرے گی اور سیریز جیت انگلینڈ کو منہ توڑ جواب دے گی۔

لارڈز کے شیر، اولڈ ٹریفرڈ میں ڈھیر: Reviewed by on . انگلینڈ میں جاری ہونے والی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی شروعات پاکستان نے پراعتماری اور محنت سے جیت کر کی۔ پاکستانی شائقین نے اس جیت کے بعد اپنی قومی کرکٹ ٹیم سے ا انگلینڈ میں جاری ہونے والی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی شروعات پاکستان نے پراعتماری اور محنت سے جیت کر کی۔ پاکستانی شائقین نے اس جیت کے بعد اپنی قومی کرکٹ ٹیم سے ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top