جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » اضافی » لالی وڈ کی نئی فلمیں

لالی وڈ کی نئی فلمیں

لالی وڈ یعنی پاکستانی فلم انڈسٹری لا رہی ہےسال 2016کے لئے بے تحاشا فلمیں. پاکستان میں ان دنوں ہر فنکار کے سر میں فلم بننا کا سودا سمایا ہوا ہے۔ اس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جو اپنی پروڈکشن کو ترجیح دیتے ہوئے زورشور سے فلم بنانے میں مصروف ہیں۔ ذیل میں ہم زکر کریں گے کون کون مصرف ہے اپنی فلم میں۔ فلم سٹار معمر رانا اپنی ذاتی فلم’’سکندر‘‘بنانے جا رہے ہیں۔ فلم سٹار سنگیتا بھی ذاتی فلم پر کام کررہی ہیں، جس کا نام ’’تم ہی تو ہو‘‘ہے۔ اسی طرح معروف فلم اسٹار جاوید شیخ بھی ’’وجود‘‘نامی ذاتی فلم کی عکس بندی میں مشغول ہیں۔ اقبال کشمیری فلم ’’ڈھول تو بچے گا‘‘ بنائیں گے۔

پروڈیوسر چوہدری اعجاز کامران کی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس کے ڈائریکٹر فیصل بخاری ہیں۔ پاکستان میں نئی بننے والی فلموں کی کوالٹی اور معیار بہت بہتر ہورہا ہے۔ اب پہلے سے زیادہ اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور نئے چہرے بھی شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹر میں بہت قابل ڈائریکٹرز ہیں جنہوں نے شاہکار فلمیں بنائی ہیں، مشہور ناموں میں سید نور، حسن عسکری، پرویز کلیم، شہزاد رفیق ہیں جو اب بھی فلمیں بنا رہے ہیں۔

Upcomming Pakistani Movies

Upcomming Pakistani Movies

ایک اور فلم ’’ون بائی ون‘‘کے بارے میں سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کہتے ہیں کہ اس فلم کو بنانے کا بیڑہ شاہد رانا نے اٹھا یا ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے بہتر اور کامیاب ثابت ہوگی۔ شاہد رانا نے فلم اسکرپٹ کے مطابق تمام فلمی ستاروں کو ’’ون بائی ون ‘‘کاسٹ کیا ہے۔

اسی طرح بلال لاشاری نے ، ’’مولا جٹ‘‘کے ری میک کیلئے فواد خان کا انتخاب کیا ہے امید ہے یہ فلم بھی اسی سال سینما کی زینت بنے گی۔ مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر بھی ایک عدد مزاحیہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور فلمسازی کے میدان میں انٹری مارتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم ’’تھانیدار ‘‘ کے نام سے بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فلم کی کہانی انہوں نے خود لکھی ہے اور فلم اسی سال ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلمیں Reviewed by on . لالی وڈ یعنی پاکستانی فلم انڈسٹری لا رہی ہےسال 2016کے لئے بے تحاشا فلمیں. پاکستان میں ان دنوں ہر فنکار کے سر میں فلم بننا کا سودا سمایا ہوا ہے۔ اس میں بڑے بڑے ن لالی وڈ یعنی پاکستانی فلم انڈسٹری لا رہی ہےسال 2016کے لئے بے تحاشا فلمیں. پاکستان میں ان دنوں ہر فنکار کے سر میں فلم بننا کا سودا سمایا ہوا ہے۔ اس میں بڑے بڑے ن Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top