جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » لٹل ماسٹر حنیف محمد، آپ کوہم بُھلا نہ پائیں گے

لٹل ماسٹر حنیف محمد، آپ کوہم بُھلا نہ پائیں گے

حنیف محمد کرکٹ کے حقیقی لٹل ماسٹر تھے۔ یہ خطاب انھیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہی مل گیا تھا جس میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی نصف سنچری سکور کی تھی۔یہ خطاب انھیں بھارت کے دو مشہور کمنٹیٹرز مہاراج کمار آف وزیانگرم اور طالیار خان نے دیا تھا۔اور آج اس خطاب سے جانے جانے والا حنیف محمد اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔ اگر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے کیئریر کی بات کی جائے ان کی سب سے بڑی وجہ شہرت ان کی وہ طولانی اننگز ہے جو انھوں نے برج ٹاؤن میں 58-1957 کی سیریز میں کھیلی تھی۔990 منٹ پر محیط اس اننگز کا ریکارڈ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے طور پر قائم ہے جس کے دوران انھوں نے 337 رنز بنائے تھے۔حنیف محمد کا شمار ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں پاکستانی کرکٹ کا اولین سپر سٹار کہا جا سکتا ہے۔ لٹل ماسٹر نے ٥٥ ٹیسٹ میچوں کی ٩٧ ا ننگز میں ٩٨۔٤٣ کی اوسط سے ٣٩١٥ رنز بنائے، جن میں ١٢ سینچریاں اور ١٥ نصف سینچریاں شامل ہیں۔لٹل ماسٹر حنیف محمد اپنے تجزیے اور تبصروں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے تھے۔پاکستان کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے انتقال پر عالمی کرکٹرز سمیت پاکستانی کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کےلئے انکی خدمات کو سہراہا ہے۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ عظیم کرکٹر حنیف محمد ہمیشہ ہی مثبت اور معاون رہے، ان سے ٢٠٠٥ میں ہونے والی ملاقات کی یادیں میرا اثاثہ ہیں۔ سابق اوپنر وریندرسہواگ نے کہا کہ حنیف محمد کھیل کے آئیکون تھے، وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعلامیے میں کہا کہ حنیف محمد کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، کھیل کے لیے ان کی خدمات انمول ہیں۔ اس بات می کوئی شک نہیں ہے کہ انکی کرکٹ کے شبہ کےلئے خدمات کو تمام دنیا تسلیم کر چکی ہے ۔ وہ تمام کرکٹرز کے رول موڈل تھے اور وہ کروڑوں دلوں میں اپنی خدمات کی بنا پر بسے ہوئے تھے۔ ان کے انتقال سے عالمی کرکٹ سوگوار ہو گئی ہے اور انکے مداحوں کا کہنا ہے ٹل ماسٹر حنیف محمد، آپ کوہم بُھلا نہ پائیں گے،پ کوہم بُھلا نہ پائیں گے۔

لٹل ماسٹر حنیف محمد، آپ کوہم بُھلا نہ پائیں گے Reviewed by on . حنیف محمد کرکٹ کے حقیقی لٹل ماسٹر تھے۔ یہ خطاب انھیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہی مل گیا تھا جس میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی نصف سنچری حنیف محمد کرکٹ کے حقیقی لٹل ماسٹر تھے۔ یہ خطاب انھیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہی مل گیا تھا جس میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی نصف سنچری Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top